پیپلزپارٹی حلقہ تین شہر مظفرآباد کی نئی تنظیم نواور معاشرتی بلائیں

پیپلزپارٹی حلقہ تین شہر مظفرآباد کی نئی تنظیم نواور معاشرتی بلائیں

مرحوم خالد ابراہیم نے ایک سال قبل مظفر آباد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کارکن دو ہی پارٹیوں میں ہیں ایک ہماری جموں وکشمیر پیپلز پارٹی میں ہیں دوسری پاکستان پیپلز پارٹی میں ہیں ‘ ان کی یہ بات بڑی حقیقت رہی ہے کہ ان کی سیاست میں ساتھ دینے والے واقعتا بے لوث حرص لالچ سے پاک لوگ رہے اور پاکستان پیپلز پارٹی میں ورکر کلاس آج کے زمانہ زوال میں بھی نمایاں نظر آتی ہے جس کی وجہ سے اس کی قیادت کی قربانیاں ہیں تو معاشرے کے تمام ہی طبقات کی حقیقت میں نمائندگی نمایاں ہے ‘ باوجود اس کے کہ سرمایہ دارانہ سوچ اور چہرے حاوی ہوتے گئے اور مفاہمت کے نام پر مفادات کے حصول کی روش نے اس پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا مگر ملک بھر اور آزادکشمیر گلگت بلتستان میں اس پارٹی کا مزاج اب بھی عوامی انداز کے طور پر باقی سب جماعتوں پر حاوی نظر آتا ہے ‘ مڈل کلاس سے لیکر سفید پوش غریب اس کی صفوں میں سرگرم نظر آتے ہیں ‘ جس کی تنظیموں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ سیاست کے ریاضت جیسے کشت کاٹنے والے نامو ں سمیت نوجوانوں کا نمایاں چہرہ اس کی بطور سیاسی قوت اہمیت کو نمایاں کرتے ہیں گو کہ سرمایہ اور تعصبات کے رویے یہاں بھی اپنا رنگ دکھانے سے پیچھے نہیں رہتے ہیں مگر مجموعی معاشرتی بلاؤں کے باوجود بہتری کی اُمیدیں کرنیں دیکھنے کو ملتی ہیں جس کی سب سے اہم تنظیم دارالحکومت مظفر آباد شہر اور حلقہ تین کی ہوتیں ہیں یہاں کی سرگرمی ارد گرد کے حلقوں اضلاع میں بھی سنائی دیتی ہے اور اثر لیتی ہے جن کا قیام ڈیڑھ سال بعد ممکن ہو سکا ہے مگر دیر آید درست آید کے مصدا ق کارکن صفت تنظیم وجود میں آئی ہے ‘ سٹی تنظیم کے صدر بشارت افضل راجہ موسٹ سینئر راہنما ہیں جب کہ جنرل سیکرٹری فیاض شاہ سماجی خدمات کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہیں ‘ جن کے ساتھ سینئر نائب صدر خالد اعوان بیبا صفت ہیں تو عدنان اعوان چیف آرگنائزر ‘ راشد مغل نائب صدر ‘ نصیر حیدری سیکرٹری مالیات ‘ شیخ اظہر سیکرٹری اطلاعات ‘ طارق حمید قریشی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بنائے گئے ہیں جبکہ حلقہ تنظیم کے صدر سردار نوید علی جنرل سیکرٹری حمزہ قریشی بنے ہیں یہ سب نظریات اوربطور کارکن کام کاج کے حوالے سے مثبت شہرت اہمیت افادیت رکھتے ہیں ‘ جن کی طرف سے تنظیموں کے قیام کے بعد بڑی عوامی ریلیوں اور پروگرامات نے ثابت کہا کہ کمرشل پالٹیکس اور نفسانفسی کے الاؤ کے مضر اثرات کے غلبہ اختیار کر جانے کے باوجود خالصتاً سیاسی کارکن دم خم پیپلز پارٹی میں موجود ہے جس کا وجود سیاست کا برہم ہے یہ واحد جماعت ہے جس کے پروگرامات سرگرمیاں نظر آتی ہیں اور تنظیم سازی کے بعد فعال کردار سامنے آیا ہے ‘ جو نیک شگون ہے سیاست میں اس طرح کے نظریات ‘ تجربے ‘ جوش ولولے سے ہم آہنگ تنظیمی سیٹ اپ حوصلہ افزاء پہلو ہیں جس کے مابین مثبت ‘ صحت مندانہ مقابلے اور کام کر کے کام کرنے کے عوامل پیدا کرنا ہونگے ‘ تاہم اس حلقہ شہر کی سب سے زیادہ اہمیت افادیت کا تقاضا ہے کہ اس کا چہرہ خوبصورت شاداب اور ہنستا مسکراتا امتزاج ہونا چاہیے ‘موسٹ سینئر ذوالفقار وانی جیسے بہترین مقرراور مزاحمت کا حوصلہ رکھنے والے راہنما کو ان کے قدکاٹھ کے مطابق پارٹی سیٹ اپ میں مقام دینا خود پارٹی کیلئے نیک نامی ہو گا جبکہ سابق ایم ایل اے محرم شاہ مرحوم کے فرزند مجاز حسین شاہ کو پارٹی کے اندر سٹڈی سرکل اورنظریات افکار کے فروغ کے اہداف سونپتے ہوئے انکی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہو گا ان سب کو ایک جگہ بٹھا کر گلے شکوؤں تحفظات کا تدارک اور بغلگیر کرانا لیڈ ر شپ کی ذمہ داری ہے وہ وسعت قلبی کا مظاہرہ کرے تو اس کے اپنے وقار میں ہی اضافہ ہوگا ۔
 

Tahir Ahmad Farooqi
About the Author: Tahir Ahmad Farooqi Read More Articles by Tahir Ahmad Farooqi: 206 Articles with 149159 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.