انصاف اور ناانصافی میں فرق

شادی سے پہلے کسی لڑکی سے محبت تھی کیونکہ وہ بہت اچھی اور نیک لڑکی تھی.. شادی سے پہلے بیوی کو کوئی پسند کرتا تھا تو بیوی بد کردار..؟

*. طوائف بدکردار لیکن اس کے پاس روز جانے والا عزت دار..؟

*کوئی لڑکی کسی لڑکے کی باتوں میں آکر گھر چھوڑ دے تو لڑکا یہ کہہ کر اسے چھوڑ دیتا ہے کہ جب ماں باپ کی نہ ہوئی تو میری کیا ہوگی.. جب مرد اپنی بیوی کی باتوں میں آ کر ماں کی بے عزتی کرتا ہے اور اسکو گھر سے نکال دیتا ہے تو وہ اچھا شوہر کہلاتا ہے..؟

*کوئی لڑکی کسی لڑکے سے فون پر باتیں کرتی ہے اور وہ ریکارڈ کر کے دوستوں کو سناتا ہے تو لڑکی بری اور وہ سب عزت دار.. ؟

* جہیز دو جہیز دو. مگر حق مہر ساڑھے بتیس روپے رکھو.. ؟

جہیز لعنت ہے مگر منہ پھاڑ کر لاکھوں کا حق مہر مانگ لو.. ؟

*کوئی کافر کسی مسلمان عورت پر ظلم کرے تو وہ شیطان.. خود ہزاروں مسلمان لڑکیوں سے فلرٹ کریں زنا کر کے تیزاب سے جلا کر قتل کردیں تو وہ لڑکیاں بدکار..؟

* خود کسی لڑکی کی تصویر پر آیٹم، ظالم، قیامت کے کمنٹس دیں گے.. بازار میں نظر آجائے تو بھوکی نظروں سے دیکھیں گے.. کل کو وہی کسی اور کی حوس کا نشانہ بن جائے تو ہر جگہ اس آدمی کو کوستے پھریں گے.. ؟

* ہم تو مسلمان ہیں. اسلام تو زنا کی سزا دونوں کو دیتا ہے پھر کیوں ہمارے
اسلامی معاشرے میں سزا ایک کو ملتی ہے اور دوسرا باعزت بری ہوجاتا ھے؟

میں مردوں کے خلاف نہیں ہوں. مجھے ناانصافی اور منافقت سے نفرت ہے....

تم میں سے کوئی اسوقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ اپنے بھائی کے لئے بھی وہی پسند نہ کرے جو اپنے لئے کرتا ہے...

دنیا کی ساری دلیلیں جواز، وکالتیں تو ہم اپنی ذات کے لئے رکھتے ہیں. مگر ساری سزائیں دوسروں کے لئے منتخب کرتے ہیں...

ہم ایسے تو نہ تھے. تو پھر اب کیوں ہوگئے؟

مجھے معلوم ہے بہت کم لوگ اس پر مثبت انداز میں سوچیں گے...

خیر کوئی تو سوچے گا....

کوئی تو منافقت چھوڑے گا....

کوئی ایک تو کوشش کرے گا اپنے آپ سے سچ بولنے کی...

کوئی ایک تو دونوں کو سزا دینے یا انصاف کرنے کا سوچے گا..!!

Ayesha Gulzar Malik
About the Author: Ayesha Gulzar Malik Read More Articles by Ayesha Gulzar Malik: 6 Articles with 4737 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.