ٹارگٹ پورا نہ کرنے پر ملازمین کو شرمناک سزا

چین کے صوبے Shandong سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی نے اپنے 6 ملازمین کو سزا کے طور پر سڑک پر گھٹنوں کے بل چلنے پر مجبور کردیا- ان ملازمین کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے اپنا سیلز ٹارگٹ پورا نہیں کیا تھا-
 

image


کمپنی کی جانب سے یہ غیر انسانی رویہ 14 جنوری کو چینی شہر Zaozhuang کی ایک مصروف شاہراہ پر اختیار کیا گیا- سڑک سے گزرتے راہگیروں نے گھٹنوں کے بل چلتے ان مجبور ملازمین کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی-

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاروں ہاتھوں پاؤں سے چلتے ان ملازمین کے آگے ایک اور فرد عام طریقے سے چل رہا ہے جس کے ہاتھ میں لال رنگ کا جھنڈا ہے اور اس سے جھنڈے پر کمپنی کا نام بھی درج ہے-

یہ ملازمین بغیر اپنے کپڑوں کی پرواہ کیے جھنڈے کی پیروی کرتے ہوئے سزا پوری کر رہے ہیں٬ ممکنہ طور پر ان ملازمین کے دماغ میں ملازمت سے فارغ کیے جانے کا ڈر موجود ہے جس کی وجہ سے وہ سڑک پر تماشہ بننے پر مجبور ہوگئے ہیں-

تاہم خوش قسمتی سے چینی پولیس نے اس موقع پر پہنچ کر فوراً نہ صرف اس شرمناک سزا کا خاتمہ کروایا بلکہ بیوٹی کی مصنوعات بنانے والی کمپنی کے اس غیر انسانی رویہ کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز بھی کر دیا-
 


سوشل میڈیا پر اس شرمناک سزا کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے بھی کمپنی کے اس رویے پر شدید تنقید کی جارہی ہے- دوسری جانب سے کمپنی کے ایک مینیجر کا دعویٰ ہے کہ وہ اس عمل کے ذریعے ان ملازمین کی کامیابی کا جذبہ بیدار کرنے کی کوشش کر رہے تھے جن کی خراب کارکردگی کی وجہ سے ان کے ٹارگٹ پورے نہیں ہوئے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A company in Shandong province, China, has come under fire for forcing six of its employees to crawl through the streets on their hands and feet as punishment for not meeting sales targets.