ملک کا امن برقرار رکھنے کے لیے ملک کا قانونی نظام بہتر
ہونا ضروری ہے اور ایسے میں پولیس کا محکمہ ایک انتہائی اہم کردار ادا کرتا
ہے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بناتی ہے جبکہ جرائم کی روک تھام
کرتی ہے۔ لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ پولیس اپنے اختیارات کا غلط
فائدہ اٹھائے اور اپنی طاقت کے ذریعے کسی بھی بےگناہ پر ظلم ڈھائے۔ پولیس
قانون اور آئین کے تحت ذمہ دار ہے اور وہ بھی قانون اپنے ہاتھوں میں نہیں
لے سکتی. تاہم دنیا بھر میں کئی ایسے مقدمات موجود ہیں جس میں خود پولیس
افسران ملوث ہیں ۔ دنیا کے متعدد ایسے ممالک ہیں جہاں عوام پر انتہائی بد
ترین ظلم کوئی اور نہیں بلکہ خود وہاں کی پولیس ڈھاتی ہے۔ ہم یہاں چند ایسے
ہی ممالک کا ذکر کر رہے جن کی پولیس اپنی عوام کی محافظ بننے کی بجائے اکثر
ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑتی نظر آتی ہے- سب سے افسوسناک بات یہ ہے ان
ممالک میں سرفہرست ہمارا اپنا ملک پاکستان ہے- |
امریکہ - USA
امریکہ کی پولیس کی جانب سے بھی اب تک متعدد ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں جن
میں خود پولیس ہی اپنے بےگناہ شہریوں کے قتل یا ان پر تشدد میں ملوث پائی
گئی-11/9 کے حادثے کے بعد پولیس کے اس پرتشدد رویے میں مزید اضافہ ہوگیا ہے-
اس مخصوص واقعے کے بعد ملک بھر میں پولیس نے لوگوں کو قانونی اور شہری حقوق
کے نام ستانا شروع کردیا ۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران امریکہ میں دہشت گردی
کے نام پر پولیس کی جانب سے بہت سے قتل عام ہو چکے ہیں اور قتل ہونے والے
افراد میں زیادہ تر سیاہ فام مردوں کی ہے۔
|
|
برازیل - Brazil
برازیل میں پولیس کی جانب سے شہریوں کا قتلِ عام انتہائی عام سی بات ہے اور
یہ عموماً اس وقت ہوتا ہے جب پولیس کسی ہجوم کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتی
ہے- انہیں حکومت کی جانب سے آزادی حاصل ہے کہ وہ جیسے چاہیں ہجوم کو کنٹرول
کریں- پولیس کی جانب سے نسلی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاہ فام مردوں کو
بھی قتل کیا جاچکا ہے-
|
|
کینیا - Kenya
کینیا ایک ایسا افریقی ملک جہاں وسیع پیمانے پر کرپشن موجود ہے۔
یہاں لوگ 2016 میں حکومت اور اس کی بدعنوانی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے تھے۔
احتجاج کرنے والا ہجوم جب سڑکوں پر نکلا تو پولیس کی جانب سے انہیں منتشر
کرنے کے لیے شدید ظالمانہ اقدامات اختیار کئے گئے۔ صحافیوں نے بتایا کہ
پولیس نے لوگوں کے ساتھ جو سلوک کیا وہ ناقابل برداشت تھا۔
|
|
روس - Russia
روس میں پولیس کی طرف سے پولیس کی حراست میں تشدد اور قتل کیا جانا عام بات
ہے۔ اب روس میں لوگ پولیس کے ان غیر انسانی رویوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے
ہیں۔ حال ہی میں پولیس کے ظالمانہ رویے کی سب سے بڑی مثال 70 کی دہائی کے
کامیاب ترین ڈرمر سرجی پیستو کا قتل ہے جنہیں منشیات رکھنے کے الزام میں ان
کے گیراج سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اگلے دن اس کی بیوی نے ان کی بے جان جسم
کی شناخت کی تھی۔ لیکن پولیس نے دعویٰ تھا کہ انہوں نے سرجی پیستو کو گزشتہ
رات ہی آزاد کر دیا تھا۔
|
|
صومالیہ - Somalia
صومالیہ اور ملکوں کی طرح ہی خود مختار ملک میں ہے ۔ یہاں 2009 میں اسلامی
انتہا پسندوں میں 1000 سے زائد جرمن تربیت یافتہ پولیس افسران مبینہ طور پر
غائب ہوئے ۔ اس ملک میں پولیس کی جانب سے شہریوں سے زبردستی رشوت لینا عام
ہے اور رشوت کے بدلے بڑے سے بڑے گناہ چھپائے جاتے ہیں ۔ اس ریاست کو بہتر
بنانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ لیکن اس حوالے سے اب تک کوئی کامیابی
حاصل نہیں ہوئی ہے ۔
|
|
پاکستان - Pakistan
پاکستانی پولیس کے ظلم و ستم کی حالیہ مثال تو 19 جنوری 2019 کو رونما ہونے
والا ساہیوال سانحہ ہے جس سے اس وقت ہر کوئی واقف ہے- اس واقعہ میں پولیس
نے والدین٬ ایک بہن اور گاڑی کے ڈرائیور کو باقی بچوں کے سامنے قتل کرڈالا
اور مقتولین کو دہشت گرد قرار دیا جارہا ہے- پاکستان میں پولیس کو اس کی
بدعنوانی کے ساتھ ساتھ اس کی بدسلوکی کے لئے بھی جانا جاتا ہے. اس کے ساتھ
غیر معمولی قتل عام کے لئے تو خاص شہرت بھی رکھتی ہے- ہیومن رائٹ کمیشن آف
پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2014 سے لے کر مئی 2018 تک پولیس کے
3345 افراد ہلاک ہوئے۔ اس عرصے کے دوران 6610 مرد٬ 23 خواتین اور 12 بچے
پاکستانی پولیس کے ظلم و ستم کا شکار ہوئے جن میں سے 3345 افراد اپنی جان
سے ہاتھ دھو بیٹھے- پولیس کے ظلم کی ایک مثال لاہور کے ماڈل ٹاؤن واقعہ کی
بھی ہے جس میں 14 سے زائد مظاہرین پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے۔ ایسے
درجنوں واقعات پاکستان کی تاریخ میں بھرے پڑے ہیں جن میں پاکستانی شہری کسی
ڈاکو یا لٹیرے ہاتھوں قتل نہیں ہوئے بلکہ انہیں موت کے گھاٹ اتارنے والے
خود ان کے محافظ یعنی پاکستانی پولیس تھی-
|
|