تعلیم حاصل کرنے سے انسان کا دماغ کھلتا ہے۔اسے دنیا کے
بارے میں پتہ چلتا ہے۔اس میں شعور آتا ہے۔انسان جب تعلیم حاصل کرے گا تو اس
کے پاس علم ہوگا اور اس علم سے نا صرف انسان کو خود فائدہ ہوگا بلکہ وہ
ضرورت مند انسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی کام کرسکتا ہے۔مگر اس دنیا
میں بہت سے انسان ایسے ہیں جو تعلیم حاصل کرکے لوگوں کی فلاح وبہبود کےلئے
کام کرنے کے بجائے انہیں نقصان پہنچانا شروع کردیتے ہیں جیسے بلو ویل
گیم۔پاکستان میں بہت سے دہشت گرد ایسے ہیں جو تعلیم یافتہ ہیں ان کے والدین
نے ان کو پڑھانے کے لۓ ان پر لاکھوں روپے خرچ کردیۓ مگر انہوں نے اپنے
والدین کی محنت کا صلہ اچھا نہیں دیا۔وہ اسلام کے نام پر معصوم لوگوں کی
جانیں لے لیتے ہیں۔ دنیا،پاکستان کے بارے میں یہی کہتی ہے کہ پاکستان
دہشتگردی کو فروغ دیتا ہے اس کی وجہ تربیت میں کمی ہے کیوں کہ تعلیم کے
ساتھ ساتھ تربیت اچھی کرنا بھی بہت ضروری ہے۔
اللہ سے کرے دور,تو تعلیم بھی فتنہ
املاک بھی اولاد بھی جاگیر بھی فتنہ
نا حق کےلئے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ
شمشیر ہی کیا نعرہ تکبیر بھی فتنہ
( اقبال )
|