پردیس میں پاکستانیوں کے ساتھ ہونے والی دلچسپ چیزیں

جب آپ کسی دوسرے ملک جانے کا ارادہ کرتے ہیں تو آپ کے لیے سب سے زیادہ پریشانی کا باعث وہاں کی ثقافت ہوتی ہے- وہاں کی زبان سے لے کر طرزِ زندگی تک سب کچھ آپ کو ایک دلچسپ خوف میں مبتلا کردیتا ہے- ایسے مقام کے مطابق خود کو ڈھالنے میں آپ کو کافی وقت لگتا ہے جہاں نہ آپ کسی کو جانتے ہوں اور نہ ہی کوئی آپ کو- لیکن آپ کے لیے اب لازم ہوتا ہے کہ آپ خود کو اس نئے ملک کے ماحول کے مطابق ڈھالیں کیونکہ آپ یہاں کافی رقم خرچ کرنے کے بعد پہنچے ہوتے ہیں- تاہم اس موقع پر آپ کا واسطہ چند دلچسپ چیزوں سے ضرور پڑتا ہے جو بظاہر تو پریشانی کا سبب بنتی ہیں لیکن یہ یادگار تجربے کا باعث بھی ہوتی ہیں-
 

image
اگر آپ کسی غیر اسلامی ملک میں رہائش اختیار کرتے ہیں تو آپ کو یہاں سب سے پہلے ایسے مقامات کی تلاش کرنا ہوتی ہے جہاں کھانے کے لیے حلال اشیاﺀ دستیاب ہوں- اس موقع پر آپ کو کئی مقامات کے بارے میں جاننے کا موقع بھی ملتا ہے-
 
image
دیگر ممالک میں جا کر آپ کو دیسی کپڑے پہننے میں ہچکچاہٹ محسوس ہوتی ہے کیونکہ وہاں کے تو ملبوسات ہی الگ ہوتے ہیں۔ ایسے میں اس ملک کے مقامی افراد کے سامنے خود کو دیسی کپڑوں میں کسی اور ہی دنیا کی مخلوق تصور کرتے ہیں-
 
image
پرائے ملک میں آپ کو دیسی کھانے اور چائے بہت زیادہ یاد آتے ہیں٬ بالخصوص “ ماں کے ہاتھ کا کھانا “- یہ یادیں آپ کا دن نہیں گزرنے دیتیں-
 
image
اس وقت آپ انتہائی پرجوش ہوجاتے ہیں جب پردیس میں آپ کو اپنے جیسا ہی کوئی اپنے ملک کا شہری مل جاتا ہے- اب چاہے آپ اسے جانتے ہوں یا نہ ہوں؟ دوستی ضرور قائم ہوجاتی ہے-
 
image
جب آپ غیر ملک میں کسی کو اردو بولتے ہوئے سنتے ہیں تو آپ عجیب سا احساس ہوتا ہے جسے لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے۔
 
image
تاہم پورے وقت ایک مشکل آپ کو ضرور گھیرے رکھتی ہے اور وہ ہے آپ کے اپنے ملک اور پردیسی ملک کے درمیان وقت کا فرق- اس فرق کی وجہ سے آپ کو ہر کام کا ایک نیا ٹائم ٹیبل ترتیب دینا نہ پڑتا ہے-
 
image
اپنے ملک کی آزادی اور آرام کیا ہوتا ہے اس بات کا احساس آپ کو بیرون ملک جاکر ہوتا ہے کیونکہ وہاں آپ کو اپنے سارے کام خود کرنا پڑتے ہیں-
 
image
تنہا ہونے کی وجہ سے پردیس میں آپ دوست بنانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانیں دیتے اور اسی وجہ سے اکثر اوقات لوگوں کی جانب سے کی جانے والی دوستی پیشکش آپ فوراً قبول بھی کر لیتے ہیں-
 
image
بیرونِ ملک کئی پریشانیوں اور مسائل کے بعد ایک چیز جو آپ کو اچھی حاصل ہوتی ہے وہ ہے اس ملک میں رہنے کا تجربہ جو آپ کے نقطہ نظر کو یکسر تبدیل کردیتا ہے- آپ لوگوں کو مزید آسانی سے سمجھنے لگتے ہیں-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

When you move abroad, you feel many cultural shocks, that must be very awful for you. From the language to the lifestyle of goray people there, everything will be very irritating for you. You have to adjust there and this will take too much time as you are in the entirely new place, where no one knows you or don’t want to know too. There are many things that will happen when you move abroad and for these things you should make up your mind because things are going to be very different.