پاکستان ایک مملکت خداداد

یہ تحریر انڈیا اور پاکستان میں متوقع جنگ کے بارے میں ہے۔

وفات سے قبل ایم ایم عالم جنہوں نے پانچ انڈین طیارے ایک ہی ہلے میں تباہ کیے تھے نےانکشاف کیا کہ اس میں میرا کوئی کمال نہیں، میں نے اس دن کچھ نورانی وجود دیکھے جوکہ میرے کسی انڈین جہاز کو نشانہ بناتے بناتے ہی تباہ کر دیتے تھے۔ ابھی میں نشانہ لگا ہی رہا ہوتا تھا کہ کوئی جہاز کہیں جا رہا ہوتا اور کوئی کہیں۔ یوں دیکھتے ہی دیکھتے پانچ جہاز تباہ ہو گئے۔

اس سے میری سمجھ میں ایک بات اچھی طرح آ جاتی ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت بھی پاکستان کو نہیں مٹا سکتی کیونکہ حالات جیسے بھی سہی یہ اسلام کے نام پر بنا تھا اور اسلام کا قلعہ ہے۔ اس کی حفاظت اللہ تعالیٰ خود کر رہا ہے۔

ہمیں ذرا سا بھی یہ سوچنے کی ضرورت نہیں کہ انڈین فوج ہم سے زیادہ ہے کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ کفار ہمیشہ تعداد میں زیادہ ہی رہے ہیں مگر فرق تعداد سے نہیں اس جذبہ ایمانی سے پڑتا ہے جس سے پاکستان کا ایک ایک مسلمان سرشار ہے۔ ہر بچہ، بوڑھا اور نوجوان اپنے وطن کے لئے کٹ مرنے کو تیار ہے۔ یہی نہیں ہمارے ساتھ تو اللہ تعالی کی فتح و نصرت بھی شامل ہے۔ جس طرح 1965 میں غزوہ بدر کی تاریخ دہرائی گئی آگے بھی ہمیں یقین رکھنا چاہیے کہ ایسا ہی ہو گا۔ اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
باطل سے دبنے والے اے آسمان نہیں ہم
سو بار کر چکا ہے تو امتحان ہمارا

Afshan sher
About the Author: Afshan sher Read More Articles by Afshan sher: 5 Articles with 16236 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.