ڈاکٹر ہماری معاشرے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں
کیونکہ یہ مریضوں کا علاج کرتے ہیں ۔ لیکن وہ لوگ بھی انتہائی اہمیت کے
حامل ہوتے ہیں جو ان مریضوں کو ایمبولینس میں کو ہسپتال تک پہنچاتے ہیں۔
آئیں جانتے ہیں کہ مختلف ممالک میں ایمبولینس کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا
ہے ۔ |
مراکش
مراکش میں ایمبولینس سڑک میں پھنس جائے تو لوگ ایمبولینس کو راستہ دینے کے
لیے تیار ہی نہیں ہوتے ہیں ۔ اپنی مدد آپ کے تحت ایمبولینس کا ڈرائیور
ایمبولینس کو کسی طرح ہسپتال تک لے آتا ہے یہ انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ جس سے
یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ مراکش میں کسی شخص کو بھی کسی کی قیمتی جان کی پروا
نہیں ہوتی ہے ۔
|
|
امریکہ
ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں ہر ہزار لوگوں میں سے سات سو پچاس لوگوں کے
پاس اپنی گاڑی ہوتی ہے۔ یہاں ایمبولینس گاڑیوں سے راستہ لینے کی ناکام کوشش
کرتی ہے۔ اور لوگ ہیں کہ راستہ دینے کے لیے تیار ہی نہیں ہوتے ہیں۔ امریکہ
میں ایمبولینس کے ساتھ زیادہ تر ایسا ہی ہوتا ہے۔ وہاں کے لوگ ترقی کرنے کے
ساتھ ساتھ خود غرض بھی ہوگئے ہیں ۔
|
|
چین
چین کی آبادی حد سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے وہاں گاڑیاں بھی زیادہ ہیں۔ رش
زیادہ ہونے کی وجہ سے چین میں ایمبولینس کو جگہ دینے کی زحمت نہیں کی جاتی
ہے۔بےشک کسی کی قیمتی جان ضائع ہی کیوں نہ ہوجائے۔
|
|
فرانس
ترقی یافتہ ممالک میں سے ایک ملک فرانس بھی ہے۔ فرانس کے اندر ایسا نظام ہے
کہ اگر کوئی ایمرجنسی پیش آجاتی ہے تو ایمبولینس کے ساتھ پولیس بھی جاتی ہے
تاکہ اس کے لیے راستہ بنایا جاسکے- ایمبولینس کو سڑکوں پر یہ راستہ بناکر
دیتے ہیں تاکہ وقت پر ایمبولینس ہسپتال پہنچ سکے۔ اور اگر کوئی راستہ نہیں
دیتا تو اس کو زبردستی ہٹایا جاتا ہے۔ فرانس میں یہ سروس کمال کی ہے اور
قابل تعریف بھی ہے ۔
|
|
کینیڈا
کینڈا میں شدید رش ہونے کے باوجود ایمبولینس دیکھتے ہی لوگ اسے جگہ دینے
لگتے ہیں تاکہ ایمبولینس گزر سکے ایسے لوگ تعریف کے قابل ہیں کیونکہ
ایمبولینس کو راستہ دینا سب کی ذمہ داری ہے ۔
|
|
جاپان
جاپان دنیا کا ترقی یافتہ ممالک میں سے ایک ہے۔ جاپان میں ایسی کئی چیزیں
موجود ہیں جو دنیا میں اور کہیں دیکھنے کو نہیں ملتی ہیں ۔ ان میں سے ایک
ایمبولینس ہے ۔ روڈ میں کم جگہ ہونے کے باوجود بھی تمام لوگ جگہ دینے لے
لیے اپنی گاڑیاں روک لیتے ہیں۔ اور ایمبولینس کو جگہ دے دیتے ہیں کیونکہ یہ
ایمبولینس کا جانا ضروری سمجھتے ہیں- یہ کسی کی زندگی کا سوال ہوتا ہے۔
جاپان کے اندر واقعی میں ایک الگ دنیا بستی ہے۔
|
|
جرمنی
جرمنی میں اگر کسی کو فوری طور پر ہسپتال لے کر جانے کی ضرورت ہوتی ہے تو
ایمبولینس کے ساتھ ساتھ اس کے روڈ کو بھی خالی کیا جاتا ہے تاکہ ایمبولینس
آرام سے گزر سکے اور کسی جگہ نہ رکے۔ اس وجہ سے ایمبولینس مریض کے پاس یا
ہسپتال منٹوں میں پہنچ جاتی ہے۔ جرمنی کی ایمبولینس سروس کو زبردست قرار
دیا جائے تو غلط نہ ہوگا ۔
|
|