عورت گر عورت ہے تو طاقت!

 ہر سال خواتین کا عالمی دن منا یا جا تا ہے ۔جس میں عورت کو اس کی لا زوال قربا نیوں ،محبت اور محنت و مشقت کی وجہ سے اسے خراج ِ تحسین پیش کیا جا تا ہے ۔ مگر یہ اس دن کی اہمیت صرف اسی دن تک محدود رہ جا تی ہے ۔ نہ جا نے کیوں ! مجھے آج تک سمجھ نہیں آ ئی ایسا کیو ں ہے ۔ عورت کو نازک سمجھا جا تا ہے ۔ عورت کو انسان نہیں سمجھا جا تا ۔ اسی وجہ سے اس کی گواہی بھی آدھی ہو تی ہے اور مزدوری بھی۔

اس کا نا م اس کا نا م نہیں ہو تا اور اس کا کا م اس کا کا م نہیں کہلاتا ۔ اس کے بچے اس کے نہیں کہلاتے ۔ زما نہ بدل گیا ۔ مگر ! عورت کا مقدر ــ، قسمت ، نصیب نہیں بدل۔ ابھی لو گو ں کی سوچ وہی ہے ۔ جو آج سے ہزاروں سال پہلے تھی۔ آج بھی عورت کو اُس کا وہ مقام نہیں دیا جا تا جو اسے دیا جا نا چا ہیے۔ جو اسے خدا نے مقام دیا۔ جب خدا نے عورت کو بنا یا تو مرد کی پسلی یعنی درمیان والے حصے سے لیا تاکہ عورت نہ تو مرد کے سر پر سوار ہو کر حکومت کر ئے اور نہ ہی پیروں میں روندی جا ئے کہ مرد اس پر حکومت کر ئے ۔ عورت کو درمیان والے حصے سے بنا یا تاکہ وہ مرد کے برابر ہو ۔ اور دونوں سا تھ ملکر زندگی بسر کر یں ۔مگر نہ جانے کیوں؟ آج تک انسان جو خود کو مرد سمجھتا ہے جو خود کو عورت سے افضل سمجھتاہے جو خود کو بڑا سمجھتا ہے مگر آج تک یہ ہی نہیں سمجھ پا یا کہ عورت کے بغیر وہ کچھ چھی نہیں۔ وہ عورت کو نا زک سمجھتا ہے اور خود کو سخت جا ن۔ مگر اس کے با وجود عورت اس کا تھپڑ بھی سہہ لیتی ہے ۔ مگر مرد اس کی اونچی آواز تک نہیں برداشت کر سکتا۔

عورت کی وجہ سے ہی قوموں کی عزت ہے عورت مختلف روپ لیے ہما رے معاشرے کو سنبھالے اور بنا ئے ہو ئے ہے۔ میں چند ایک کا ذکر آپ کے سامنے کر نا چاہوں گا۔

عورت ما ں کے روپ میں:
کہا جا تا ہے کہ خدا ہر جگہ جسمانی طور پرموجود نہیں ہو سکتا تھا ۔ اس وجہ سے خدا نے ماں بنا ئی ۔ ماں خدا کا دوسرا روپ ہے ۔ اور ماں کے پیروں تلے جنت ہے ۔ یہ ماں کو ن ہے ۔ ما ں بھی تو ایک عورت ہے وہ پہلے عورت ہے پھر ماں ہے۔ آئیں! ان عورتوں کو جو ماؤں کے روپ میں ہیں عزت اور خراج ِ تحسین پیش کر یں اور ہرماں کا احترام کر یں۔ کیونکہ ماں کی ایک عادت خدا سے ملتی ہے دونوں ہی معاف کر دیتے ہیں۔

عورت بہن کے روپ میں:
بہن سے زیادہ پیار بھا ئیوں کو اس دنیا میں نہیں کرتا۔ بہن نہ ہو تو گھر مکمل نہیں ہو تا ہے اور بھا ئی بہنوں کو اپنی عزت سمجھتے ہیں ۔ یہ بہن کو ن ہے یہ بہن پہلے عورت ہے پھر بہن ہے تو پھر ہم کیوں عورت کی عزت نہیں کرتے ۔ کیوں کسی دوسرے کی بہن کو اپنی عزت اور اپنی بہن نہیں سمجھتے۔ جب ہم اس سوچ کو نہیں بدلے گے ۔ عورت جو بہن کے روپ میں وہ کبھی عزت اور آزادی سے نہیں جی پا ئے گی ۔ آئیں ! اپنی سوچ بدلے اور عورت کو بہن کے روپ میں ہما رے پا س ہے عزت دیں۔

عورت بیٹی کے روپ میں:
بیٹیاں خدا کی رحمت ہو تی ہیں۔ اور جس گھر میں بیٹی نہ ہو اس گھر میں رب کی رحمت نہیں ہو تی۔ بیٹی جو بیٹوں سے اپنے والدین کا خیال رکھتی ہے ۔ جو بیٹوں سے زیا دہ وفادار اور ایماندار ہو تی ہے پھر بھی اس کو بیٹوں سے کم تر سمجھا جا تا ہے ۔ بیٹی جو خدا کی رحمت ہے وہ پہلے عورت ہے پھر بیٹی ۔ لیکن ہم بیٹی کو گھر کی زینت سمجھتے ہیں اور عورت کو کچھ بھی نہیں۔ آئیں! تمام عورتوں کو جو بیٹیوں کے روپ میں ہیں ۔ خدا کی رحمت سمجھتے ہو ئے انہیں عزت واحترام سے دیکھیں اور ان کی قدر کر یں ۔

عورت بیوی کے روپ میں :
انسان کے اندر سب سے زیا دہ احساس جو بھرا ہو اہے جسے ہم emotion) ( کہتے ہیں وہ ہے محبت۔ اور محبت ہی کی وجہ سے خدا نے انسان کو بنا یا ۔ اور پھر انسان کی محبت کے لئے خدا نے عورت کو بنا یاتاکہ انسان اپنے جیسے سے محبت کر سکے۔ انسان جس کسی سے محبت کرتا ہے اسے اپنا ہم سفر، اپنی زندگی بنانا چاہتا ہے اور اس سے بیا ہ کر لیتا ہے پھر اس عورت کو اپنی بیوی کا نا م دیتا ہے اس سے محبت کرتا ہے ۔ بیوی جس سے مرد محبت کرتا ہے وہ پہلے عورت ہے پھر بیوی ہے ۔ تو پھر عورت سے نفرت کیوں ؟ کیو ں اسے محبت نہیں کرتا ۔ آ ئیں ! عورت کو جو بیوی کے روپ میں ہے اس سے محبت کر یں اس کی عزت کر یں اور محبت کی سچائی کو قائم رکھیں۔

عورت لڑکی کے روپ میں :
کہتے ہیں انسان کی زندگی میں دوست کا ہو نا بہت ضروری ہے جو با ت انسان کسی سے نہیں کرتا وہ اپنے دوست سے کرتا ہے دوست ہی وہ ہستی ہے جو اپنے دوست کی رگ رگ سے واقف ہوتا ہے ہم جنس دوست تو ہو تے ہی ہیں اگر دوست کو ئی لڑکی ہو تو وہ بہت زیادہ مددگار ثابت ہو تی ہے لڑکی کو اگر دل وجان اور سچائی سے دوست تسلیم کیا جا ئے تو وہ زندگی کے ہر موڑ پر سا تھ دینے کے لئے تیا ر رہتی ہے ۔ یہ لڑکی جو دوست کے روپ میں ہے وہ پہلے عورت ہے پھر دوست ہے آئیں ! لڑکیا ں جو ہما ری بہترین دوست ہیں انھیں دوستی کو وہ رتبہ دیں جو ایک دوست کو دیا جا تا ہے اور عورت کی عزت کر یں اور اس سے دوستی کی وفا کر یں ۔
عورت اگر ماں کے روپ میں ہے تو جنت
عورت اگربہن کے روپ میں ہے تو عزت
عورت اگربیٹی کے روپ میں ہے تو رحمت
عورت اگر بیوی کے روپ میں ہے تو محبت
عورت اگرلڑکی کے روپ میں ہے تودوست
مگر اگرعورت‘ عورت کے روپ میں ہے تو نازک ؟
کیوں!
میں سمجھتا ہوں کہ عورت کا حقیقی روپ عورت ہے
اور اگر عورت‘ عورت کے روپ میں ہے تو طاقت
اپنے لیے بھی اور دوسروں کے لیے بھی
کیونکہ عورت کے بغیر نہ تو انسان ہے اور نہ ہی دنیا۔
آئیں! آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم تمام خواتین کو
جو جنت، عزت، رحمت، محبت، اور دوست کے روپ میں ہمارے پاس ہیں۔
اُن کو خراجِ تحسین پیش کریں اُن کی تمام تر قربانیوں کے لیے جو وہ ہمیں بنانے کے لیے دیتی ہیں
’’ عورت کو نازک نہیں بلکہ اپنی ذات کا حصہ بنائے‘‘۔
آئیں ! خواتین کے اس عالمی دن کے موقع پر ہر ایک عورت کی عزت کر نے کا عظم کر یں اور عورت کو کبھی اکیلا نہیں سمجھے کیونکہ وہ ہر وقت کسی کی ماں ، کسی کی بہن ، کسی کی بیٹی، کسی بیوی، اور کسی کی دوست ضرور ہو تی ہے ۔
 

Istfan Alwan
About the Author: Istfan Alwan Read More Articles by Istfan Alwan: 10 Articles with 7868 views

"JUST REMEMBER ME"
.. View More