وہ ممالک جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد آباد ہے

ایسے کئی پاکستانی ہیں جو بیرون ملک میں رہتے ہیں۔ جن میں سے کچھ لوگ تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں تو کوئی نوکری یا کاروبار کے حوالے سے جاتا ہے ۔ Ministry of Overseas Pakistanis and human resources development کے مطابق چھہتر(76) لاکھ سے زائد پاکستانی دوسرے ممالک میں رہتے ہیں ۔ جن میں سے 40 لاکھ سے زیادہ عرب ممالک میں موجود ہیں۔ تو آج ہم ایسے ممالک کا جائزہ لیتے ہیں جہاں پاکستانی بہت زیادہ تعداد میں رہتے ہیں ۔

Malaysia
ملائیشیا ایک جنوبی ایشیا کا اسلامی ملک ہے۔ یہ ترقی یافتہ ممالک میں سے ایک ہے اور اس کی آبادی 3 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ ہے ۔جن میں سے اس میں ایک لاکھ بیس ہزار دو سو سے زائد پاکستانی لوگ رہتے ہیں ۔

QATAR
قطر ایک عرب ملک ہے۔ یہ بہت ہی امیر عرب ملک ہے۔ جہاں کا ہر شہری امیر ہے ۔اس کی آبادی 26 لاکھ سے زیادہ ہے۔ قطر میں تقریباً ایک لاکھ پچیس ہزار پاکستانی لوگ رہتے ہیں۔

Canada
یہ شمالی امریکہ میں واقع ایک ملک ہے ۔کینیڈا بہت بڑا ملک ہے جس کا زیادہ تر حصہ جنگلات اور برف میں گھرا ہوا ہے ۔ اس کی آبادی تین کروڑ ستر لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ یہاں دو لاکھ پندرہ ہزار چھ سو سے زائد پاکستانی آباد ہیں ۔

Oman
عمان بہت بڑا ملک ہے ۔ اس کا بارڈر سعودی عرب ، ایران اور پاکستان کے ساتھ بھی ملتا ہے ۔اس کی آبادی 48 لاکھ سے زیادہ ہے ۔ عمان کے اندر دو لاکھ اٹھتیس ہزار سے زیادہ پاکستانی آباد ہیں ۔

America
امریکہ رقبے کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے ۔ یہ دنیا کی طاقتور ممالک میں سے ایک ہے جس کی آبادی 32 کروڑ 57 لاکھ سے زیادہ ہے ۔امریکہ میں پاکستانیوں کی تعداد پانچ لاکھ تینتالیس ہزار چھ سو سے زائد ہے ۔

United kingdom
اسے برطانیہ بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ شمالی مغربی یورپ کا کا ایک حصہ ہے ۔ برطانیہ ایک ترقی پذیر ملک ہے جس کی آبادی 6 کروڑ 65 لاکھ سے زائد ہے۔ برطانیہ میں گیارہ لاکھ پچھتر ہزار سے زائد پاکستانی لوگ رہتے ہیں ۔


UAE
یونائیٹڈ عرب امارات دنیا کے امیر ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ یہ ایک ترقی یافتہ ملک ہے جہاں دنیا کے ہر ملک کے لوگ موجود ہیں۔ اس کی آبادی پچانوے لاکھ سے زیادہ ہے۔ یہاں 12 لاکھ سے زائد پاکستانی موجود ہیں ۔

Saudia
یہ مڈل ایسٹ کا سب سے بڑا ملک ہے۔ اس کی آبادی 3 کروڑ 30 لاکھ پر مشتمل ہے ۔دنیا میں سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب میں آباد ہیں۔ یہاں 15 لاکھ سے بھی زائد پاکستانی رہتے ہیں۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

These include citizens that have migrated to another country as well as people born abroad of Pakistani descent. According to the Ministry of Overseas Pakistanis and Human Resource Development, approximately 7.6 million Pakistanis live abroad, with the vast majority, over 4 million, residing in the Middle East.