انتہا پسند ہندو خاندان اور اللہ کا کرشمہ ۔۔۔!!

اللہ اپنی قدرت سے انسان کو ایسے ایسے حالات و واقعات سے آشکار کرتا ہے جو صرف اس کی قدرت کا ہی خاصہ ہوتے ہیں ،اللہ نے ہر شے اپنی قدر سے بنائی ہے، وہی سب کا مالک و خالق اور رازق ہے ،وہی زندگی و موت کا قادر بھی ہے اور وہی صحت اور شفا بخشنے والا ہے، رب الکائنات اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے ،وہ اپنے ان بندوں سے بہت خوش ہوتا ہے جو اس کی اطاعت گزار اورفرماں بردارہو ۔۔معزز قارئین!! اللہ اپنی قدر سے انہونی کو ہونی کرتا ہے تو اسے کرشمہ کہتے ہیں، پیغمبر اللہ کے حکم سے انہونی کو ہونی کرتے ہیں تو اسے معجزہ کہتے ہیں اسی طرح اللہ کے برگزیدہ بندے یعنی اولیا اللہ ،اللہ کے حکم سے انہونی کو ہونی کرتے ہیں تو اسے کرامت کہتے ہیں یہ تمام ہونیاں منجاب اللہ ہی ہوتی ہیں، بے شک اللہ واحد لاشریک ہے اور اللہ جسے چاہے اپنی قدرت کے انعامات سے سرفراز کرتا ہے، اللہ کی دی ہوئی طاقت کوئی شرک یا بدعت نہیں ہوتی کیونکہ روحانی طاقت بھی اللہ کی جانب سے دی جاتی ہے جو انعامات کی شکل ہوتی ہے اور یہ تمام انعامات بندوؤں کی بھلائی اور فلاح کیلئے استعمال ہوتی ہیں، اللہ نے اپنے پیارے حبیب محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت کے لوگوں کو بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے ایسی لیئے کفار کی تمام تر شر انگیزیاں بے سود اور ناکام و نامراد ہوجاتی ہیں ، اللہ کے نیک بندے توکل صرف اللہ پر رکھتے ہیں اور وہ شرک و بدعت سے بچتے ہیں، آپ ﷺ کے امت میں تمام اولیا و اسلافین نے ہمیشہ اپنی تعلیمات میں شرک و بدعت سے منع کیا ہے۔۔معزز قارئین !! برصغیر پاک و ہند وہ خطہ ہے جہاں بت پرستی، توہم پرستی ہزاروں سالوں سے رائج رہی ہے یہاں کے باشندے بھٹکے ہوئے تھے، شیاطین کو مختلف انداز میں پوجتے رہے ہیں ، کہیں اپنے ہاتھوں سے بت بناکر، کہیں جانوروں کی عبادت کرکے تو کہیں چاند و سورج اور ستاروں اور آگ کی پوجا کرکے اللہ کی ذات میں براہ راست شرک کرتے ہیں، اللہ کے آخری نبی و رسول اور محبوب حضور کائنات محمد مصطفیٰ ﷺ جب دنیا میں تشریف لائے تو انھوں نے دین اسلام پھیلایا اور شرک و بدعت کو سختی سے منع فرمایا، ایک اللہ کی عبادت کا حکم دیا، برصغیر پاک و ہند میں آپ ﷺ کے دور میں ایک بھی مسلمان نہیں تھا ،آپ ﷺ نے تاجر وں کو اس خطہ میں بھیجا تاکہ وہ دین اسلام کی تبلیغ کریں ، سب سے پہلے اس خطے میں صحابی تاجر تشریف لائے اور تجارت کیساتھ ساتھ دین اسلام کا پیغام دیا، آپ ﷺ نے ملک فارس یعنی آج کا ایران کے بادشاہ کو بھی اسلام کا پیغام دیا جس پر اس وقت کے بادشاہ پرویز نے انکار کیا ،اس کے انکار پر اس کے ساتھ جنگ بھی لڑی جو فتح سے ہمکنار ہوئی مختصراً یہ کہ دین محمدی میں اللہ کیساتھ شرک حرام ہے اسی بابت یہ واحد دین ہے جو اللہ کی وحدانیت پر مکمل یقین رکھتا ہے اللہ نے اسی دین کو بہت زیادہ پسند فرمایا ہے اور اپنے حبیب محمد ﷺ کے صدقے اس امت کو سب سے زیادہ فوقیت بخشی ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا کہ ہر بچہ اسلامی فطرت میں ہی پیدا ہوتا ہے ، پھر اس کے والدین اسے یہودی، نصرانی یا مجوسی بنالیتے ہیں ،اسی طرح جانور صحیح سالم عز والا بچہ جنتا ہے کیا تم اس میں سے کوئی عز کٹا ہوا دیکھتے ہو۔۔۔ !! اللہ تعالیٰ کی فطرت وہ ہےجس پر اس نے لوگوں کو پیدا کیا (قرآن)۔۔!! فطرت اسلام میں پیدا ہونے کی علما نے یہ تعبیر پیش کی ہے کہ جب اللہ انسانوں کی روح سے عہد لے رہا تھا تو سب نے اللہ کی وحدانیت کا اقرار کیا تھا اس لیئے ہر بچہ اپنے اقرار میں پیدا ہوتا ہے یہ الگ بات ہے کہ وہ بڑا ہوکر اپنے ماں باپ کی تربیت یا لوگوں کے بہکاوے میں آکر یہودی، نصرانی اور مشرک بن جاتا ہے۔۔ معزز قارئین!! بھارت کے شہر بٹالہ کے انتہا پسند ہندو خاندان نےبچے کی ولادت اور کرشمہ خداوندی کے بعد سارے گاؤں نے اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کردیا یہی نہیں بلکہ بھارت کے کئی لوگ جب اس بچے کی وڈیو وائرل ہوئی تو دائرہ اسلام میں جوق در جوق داخل ہونے لگے ہیں، یہاں اس امر کو بھلایا نہیں جاسکتا کہ جہاں کی حکومت انتہا پسند ہندوں کے ہاتھوں ہے، جہاں بھارت اسلام دشمنی میں پاگل ہوگیا ہے، جہاں بھارت پاکستان سے جنگ کرنے میں تلا ہوا ہے وہیں بھارت بھر میں انتہا پسند لوگوں کے اندر ہلچل مچی ہوئی ہے اللہ کی قدرت کہیں کرشمہ دکھا رہی ہے تو اکہیں ظالموں کو عبرتناک عذاب میں مبتلا کرکے سبق سیکھارہی ہے ، بھارت کے پنڈت پریشان ہیں کہ وہ تمام تر شیطانی وقت کا استعمال کرنے کے باوجود ناکام و نامراد ہورہے ہیں ، بھارتی انتہا پسند یہ بھول گئے کہ خود بھارت میں اللہ کے برگزیدہ بندے اولیا کرام اسلافین کے مزارات اور جانشین موجود ہیں جن کا کام دین محمدی کو پھیلانا اور گمراہ لوگوں کو تبلیغ کرکے راہ راست پر گامزن کرنا ہے، اللہ نے انہیں بہت طاقت بخشی ہے وہ کبھی بھی پاکستان مخالف کوئی کام نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی دین محمدی کو مٹنے دیں گے ، یہی وجہ ہے کہ بھارت کے اقلیتی قومیں انتہا پسند جماعتوں، لوگوں اور گروہ کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر سامنے اٹھ کھڑی ہوئی ہیں، موجودہ دور میں اللہ تبارک و تعالیٰ کا بہت بڑا کرشمہ بھارت کے شہر بٹالہ میں ایک انتہائی کٹر ہندو خاندان جس کا سربراہ اور خاص کر اس کی بیوی بھی مسلمانوں اور اللہ تبارک تعالیٰ کے خلاف مسلسل دنگے فساد، نعرے اور احتجاج میں سب سے آگے تھے ان کے ہاں بیس سال گزرنے کے باوجود کوئی اولا پیدا نہ ہوئی وہ اپنی مسلسل شیطانی کاروائیوں میں جھتے ہوئے تھے اور اللہ واحد کے خلاف جنگ کررہے تھے کہ ایک روز ان کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی ، یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ انسان کے بچے قدرت کی فطرت سے پیدا ہوتے ہیں یعنی مسلمان وہ الگ بات ہے کہ وہ جب بڑے ہوجاتے ہیں تو ان کے ماں باپ کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں وہ انہیں اپنے مذہب میں ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں مگر انسان ہو یا جانور سب اللہ کی قدرت سے پیدا کیئے جاتے ہیں یہی یہاں بھی ہوا کہ ان انتہا پسند ہندو خاندان کے ہاں جو بچہ پیدا ہوا اس نے سب سے پہلے اللہ اللہ کہنا شروع کردیا نہ کچھ کھایا نہ رویا بس ایک ہی صدا لگاتا رہا اللہ اللہ ۔۔۔معزز قارئین!! یہ بیتے دنوں کی بات ہے کہ جب بابری مسجد کو ڈھانے کیلئے انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی اور دیگر جماعتوں کے کارندوں نے مسجد کو شہید کرنا شروع کیا تو وہ کئی اپاہج ہوگئے اور کئی معزور لیکن بھارتی میڈیا نے اس خبر کو چھپائے رکھا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اس خبر سے بابری مسجد کا کیس وہ نہ صرف ہار جائیں گے بلکہ بھارت میں کئی لاکھ ہندو دائرہ اسلام میں بھی داخل ہوجائیں گے ۔۔۔معزز قارئین!! بھارت میں اللہ کے برگزیدہ بندے اولیا کرام اور اسلافین نے دین محمدی کے پھیلاؤ کیلئے کارفرما خدمات پیش کیں ہیں، خانقاہ، آستانے، دارلعلوم اورمدارس کے ذریعے اللہ کی وحدانیت کا پرچار کیا جاتا رہا ہے اور نبی کریم ﷺ کے دین محمدی کو فروغ دینے کیلئے اللہ کی نصرت کیساتھ ساتھ بنا کسی خوف و دباؤ کے بھارت کے مسلمان صراط المستقیم پر قائم و دائم ہیں ، بھارت کے اندر کی تبدیلی سے خود بھارتی اسٹیبلشمنٹ، حکمران جماعت اور عسکری قوت خائف اور ڈر کا شکار ہیں ،بھارت کےپنڈتوں کے شیطانی عوامل بھی بھارت میں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کم نہیں کرسکتی،بھارت کی دیگر اقلیتی جماعتیں بھی غیر محفوظ کررہی ہیں ، خاص کر سکھ برادری اور عیسائیوں نے بھارتی انتہا پسند جماعتوں کی منفی کاروائیوں سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے،ستر سالوں سے جاری بھارتی جارحیت ظلم و بربریت کسی بہتر نتیجہ نہ پیش کرسکی ہے بلکہ ان کے منفی سوچ اور بربریت کے سبب بھارت آج انارکی کا شکار ہے۔۔۔پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد، پاک فوج زندہ باد۔۔۔!!

جاوید صدیقی‎
About the Author: جاوید صدیقی‎ Read More Articles by جاوید صدیقی‎: 310 Articles with 273534 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.