دنیا کے سستے ترین شہروں میں کراچی کا نمبر کونسا؟

اگر آپ بھی اپنا شہر یا ملک چھوڑ کر کسی اور جگہ رہائش کا سوچ رہے ہیں ۔ جو سستا بھی ہو اور ماحول کے لحاظ سے بھی عمدہ ہو تو ٹہریں اپنی رہائش بدلنے سے پہلے اس حوالے سے جانچ کرلیں کہ کونسا ملک یا شہر آپ کے لیے سستا ہوگا؟

اکانومسٹ انٹیلی جنس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رہائش کے لحاظ سے دنیا کےسستے ترین شہروں کے ناموں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

ان سستے ترین شہروں کی دوڑ میں پاکستان کا شہر کراچی بھی شامل ہے۔ کراچی سستے ترین شہروں کی اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے-

اس رپورٹ کے بعد ممکن ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کی رونقوں میں اضافہ ہوجائے اور دنیا بھر سےکئی لوگ کراچی کا رخ کرلیں ۔

رپورٹ کے مطابق دمشق دنیا کا سب سے سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے ۔

دمشق کے بعد کیریاس، الماتی، لیگوس، بنگلور، کراچی، الجزائر، چنائی، بخارسٹ اور نئی دہلی شامل ہیں۔

‎بےشک اکانومسٹ انٹیلی جنس کی جاری کردہ رپورٹ کے بعد آپ اپنی رہائش کے لیے ایک اچھے اور سستے ملک یا شہر کا چناؤ بہتر طریقے سے کرسکیں گے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

The Economist Intelligence Unit has claimed that Karachi is one of the cheapest cities in the world, ranked 6th from the bottom out of a list of 133 cities on the Worldwide Cost of Living report released earlier this week.