کل مجھےمیری ایک دوست کہنے لگی یاردعا کرو کےمجھے موت
آجاۓ مجھ سے یہ مشکلات نہیں برداشت ہوتی-
میں ایک پل کے لیے یہ سوچکر رہ گئی کہ ہم لوگ کس قدر ناشکرے انسان ہے
کیونکہ زندگی جو خدا کی طرف سے ملنے والی سب سے بڑی نعمت ہے اور ہم انسان
ایک چھوٹی سی مشکل سے پریشان ہو کر اس زندگی کے ختم ہوجانے کی دعائیں کرنے
لگتے ہے لیکن ہم یہ کیوں بھول جاتے ہے کے رب کائنات نے انسان کو اشرف
لمخلوقات قرار دے کر ایک بہت بڑی ذمداری ہمارے اوپر ڈال دی ہے اور ہم ٹہرے
خود کو کمزور سمجھنے والے انسان ہم اپنی طاقت کو اپنی صلاحیتوں کو استعمال
کرنے کی کوششں کیوں نہیں کرتے دنیا میں کتنے ہی ایسے مریض ہے جو صرف اس سوچ
اس فکر میں ہے کے اللہ انھیں ایک موقع اور دے دے!!!!
اس لیے اس فکر میں گم ہونے کے بجاۓ کے ناجانے کیا ہوگا ہم یہ بھی سوچ سکتے
ہے کے ہمارا رب جو ہمیں ستر ماوں سے زیادہ پیار کرتا ہے وہ ہمیں بیچ راہ
میں تنہا کبھی نہیں چھوڑے گا بلکہ وہ تو مشکل آنے سے پہلے ہی ہمیں اس سے
نکلنے کا راستہ دکھا دیتا ہے بس اس راستے کو ڈھونڈنے کی ضرورت ہے اور اللہ
پر توکل و ایمان کا ہونا ضروری ہے !!!!!!
نہیں راستہ کوئ آساں نہیں منزل کہی پہ دور
تو اک بار کو تو چل اٹھ اللہ ہی ہے ہر سو حق اللہ ہو
خیر اپنے اندر ایسی سوچ کو پیدا کرے جو آپ کو اللہ سے اور آپکو اپنے آپ سے
ملاسکے خوش رہے کیونکہ رازق بھی ہے اللہ مالک بھی ہے اللہ ہو جو مشکل کوئ
تو نکالے گا اس سے تجھ کو وہی رب کائنات !!!!!!
|