آج کے اس مہنگائی کے دور میں ایک نوکری سے گزارا کرنا کئی
لوگوں کے لیے مشکل ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے دنیا بھر میں موجود کئی لوگ
ملازمت کے ساتھ ساتھ اپنا کاروبار شروع کرنےکو ترجیح دے رہے ہیں جس سے ان
کی آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ کاروبار کے بارے میں
بتانے جارہے ہیں جو کم آمدنی اور کچھ تو بغیر کسی آمدنی کے بھی شروع کیا
جاسکتے ہیں۔ یہ ذریعہ معاش گھریلو خواتین بھی اختیار کرسکتی ہیں اور اپنے
شوہروں کے ساتھ مل کر اپنے گھر کے معاشی حالات بہتر بنا سکتی ہیں-
|
ہوم میڈ کھانا
یہ بزنس نہایت مفید ہے اور ان خواتین کے لیے ہے جو گھر بیٹھے کوئی کاروبار
کرنا چاہتی ہیں۔ اس کاروبار کی مدد سے آپ قابلِ ذکر منافع حاصل کرسکتے
ہیں-اس کے لیے آپ کو مختلف اداروں میں مثلاً دفاتر، اسکول یا گھروں وغیرہ
میں کھانا بناکر سپلائی کرنا ہوتا ہے جس سے آپ اچھی خاصی رقم کما سکتے ہیں۔
خواتین گھر سے کھانا تیار کر کے کسی کی مدد سے متعلقہ اداروں تک پہنچا سکتی
ہیں- |
|
پالتو جانوروں کا کاروبار
اس کاروبار کو بہت آسانی اور سہولت کے ساتھ کیا جاسکتا ہے ۔اس کی شروعات
آپ گھر سے کریں جس میں آپ کا سرمایہ کم لگے۔ یعنی اپنے گھر کا ایک حصہ لیں
اور وہاں پالتوں بلی ، کتا ، خرگوش ، طوطا وغیرہ پالیں اور انکو اپنا منافع
رکھ کر فروخت کریں۔ جب آپ کو لگے کہ کاروبار واقعی کارآمد ثابت ہورہا ہے
پھر اس کو بڑھانے کی کوشش کریں یعنی اس کے لیے کوئی مخصوص جگہ بنالیں اور
پالتو جانور کے خرید وفرخت کا سلسلہ جاری رکھیں۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے
کہ آپ کو ان جانوروں سے متعلق مکمل معلومات ضرور حاصل ہونی چاہیے-
|
|
بیوٹی پارلر
جن خواتین نے بیوٹیشن کا باقاعدہ کورس کیا ہو اور وہ گھر بیٹھے کوئی
کاروبار کرنا چاہتی ہوں تو وہ گھر میں چھوٹے پیمانے میں بیوٹی پارلر کھول
سکتی ہیں اور گھر بیٹھے کچھ رقم بچا سکتی ہیں کیونکہ آج کے دور کا ایک
منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر خواتین بھی اس کام میں
مہارت حاصل کر کے اپنے کاروبار کا آغاز کرسکتی ہیں-
|
|
کونٹینٹ رائیٹنگ
تمام کمپنیوں اور اداروں میں تحریری شکل میں ایک ایسے مواد کی ضرورت پڑتی
ہے جو زیادہ سے زیادہ کسٹمرز کی توجہ حاصل کر سکے۔ اگر آپ کے اندر اردو یا
انگلش زبان میں اچھے سے اچھا کونٹینٹ یا تحریر لکھنے کی صلاحیت موجود ہے تو
آپ ایک نہایت کامیاب کونٹینٹ رائیٹنگ کا کاروبار شروع کر سکتے ہیں اور
مختلف کمپنیوں اور اداروں کو کونٹینٹ فراہم کر سکتے ہیں۔ یہ کاروبار آپ
بغیر کسی سرمایہ لگائے آج ہی سے شروع کرسکتے ہیں- اس کے لیے آپ انٹرنیٹ پر
سرچ بھی کرسکتے ہیں کہ کونسی کمپنیوں کو کس طرح کا کانٹینٹ درکار ہے-
|
|
ایونٹ مینجمنٹ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایونٹ مینجمنٹ ایسا کاروبار ہے جس میں کم سرمایہ
اور ترقی کے زیادہ مواقع موجود ہیں۔ اس کے لیے آپ کے تعلقات فوٹو گرافرز،
ساؤٔنڈز، کیٹرنگ اور ڈیکوریشن کے شعبے سے منسلک فرد سے ہونا لازمی ہے تاکہ آپ
اس کاروبار کے بعد تمام سرگرمیوں کو بخوبی سے انجام دیں سکیں۔ اس میں آپ اپنے
رشتہ داروں یا دوست احباب کی شادی بیاہ یا دیگر تقریبات کے انتطامات کی ذمہ
داری اٹھا سکتے ہیں اور اپنے تعلقات کی بنا پر چند پیسوں کی بچت کے ساتھ یہ
امور انجام دے سکتے ہیں- بس متعلقہ افراد کے فون نمبر اپنے پاس رکھیے اور کال
کر کے انہیں آرڈر دیتے رہیں- ضرورت محسوس ہو تو تھوڑی دیر کے لیے تقریب کے مقام
پر پہنچ کر انتظامات کا جائزہ بھی لے لیں-
|
|