میری ماں

ماں ایک عظم ہستی اگر لکھنے لگو تو شاید لفظ کم پڑھ جائیں مگر ماں کی تعریف کبھی خت نہیں ہوگی ۔

اصل میں ماں نام ہے ایثار و قربانی کا ، تحفظ کا ، احسا س کا ، اور پر سکون سائبان کا ماں کی اہمیت کے لئے لکھنے کے لئے لفظ ہی بہت کم ہیں ۔ اگر صبح سے شام کر دو تو بھی اسکا خلوص اور محبت بیان نہ کر سکو ۔

ماں دراصل فرشتوں جیسی معصومیت سچائی کا پیکر ، لازوال ، محغبت و شفقت ، تڑپ ، قربانی یہ تمام لفظ یکجا ہو جائیں تو تین حرفوں کا لفظ "ماں "۔

مکمل وجود ہے جو ہمیں زندگی گزارنے کی تربیت دیتی ہے سہی غلط کی پہچان کرواتی ہے یعنی ایک بہترین معلمہ ہے ۔ ماں کی عظمت اور اس کے وجود کی اہمیت کا اندازہ حضرت اسماعیل ؓ کی ماں حضرت ہاجرہ ؓ سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر انسانیت کی پوری تاریخ چھان کی جائے ماں کی محبت تقدس، احترام ، خلوص کا جائزہ لیا جائے تو حضرت ہاضرہؓ کا سردار بے مثال ہے ۔

ہمیں چاہئے ہم اپنی ماں کا احترام کریں ماں کی عزت زندگی کی کامیابی ہے ماں کو مسکرا کر دیکھنا ثواب ہے ۔ ماں جیسا تحفہ دنیا میں کہیں نہیں ہے ایسی شخصیت دنیا میں کہیں نہیں ہے ۔

"ماں سے محبت کرو کیونکہ ماں کی پریشانی دیکھ کر اﷲ نے صفا مروہ کو صبح کا رکن بنا دیا "

کہئے کو بہت چھوٹا لفظ ہے ماں مگر اس لفظ میں کتنی گہرائی ہے ہر کوئی اس گہرائی کو نہیں جان سکتا اور نہ ہی اس تک کسی کی رسائی ممکن ہے ۔
آخر میں بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ
ماں سے بڑھ کر کوئی نام کیا ہوگا
اس نام کا ہم سے احترام کیا ہوگا
جس کے پیروں کے نیچے جنت ہے
آخر اس کے سَر کا مقام کیا ہوگا

Kinza Kamran
About the Author: Kinza Kamran Read More Articles by Kinza Kamran: 4 Articles with 3205 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.