حب الوطنی

کسی بھی ملک کی ترقی و تعمیر میں اس ملک کے عوام کا بنیادی کردار حب الوطنی کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ چونکہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار قومیں جو دن دگنی رات چگنی ترقی کا زامن ہیں۔ لہذاٰ ہمیں بھی اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیئے دیگر ترقی یافتہ قوموں کی ترقی کے لیئے جذ بہ حب الوطنی کے شعو ر کواجاگر کرنا ہوگا۔ اورا ن کو آگاہ کرنا ہوگاکہ جس قوم کو جذبہ حب اولوطنی کے شعور وآگاہی حاصل نہ ہوتو وہ قومیں پستیوں کی بلندی پرپہنچ جاتی ہیں اس کا انجام بہت ہی بھیانک ہوتاہے۔ اس کے منفی اثرات ملک و قوم پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔ہمیں بھی چاہئے کہ ہم بھی اس سلسلے میں اپنا بنیادی کردار ادا کریں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو جذبہ حب الوطنی کا درس و تعلیم دیں کیوں کہ بالخصوص طالب علم ہی واحد ذریعہ ہے جس سے ہر قسم کے شعور کو آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ لہذاٰملک کے ہر طالب علم کا فرض ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا بھر پورکردار ادا کرے تاکہ ہمارا وطن بھی تریق یافتہ ممالک کی فہرست میں اول آسکے۔ ہرشخص اپنے اپنے انداز میں وطن سے محبت کرتا ہے۔ کبھی یہ تعمیری صورت، اور کبھی تخریب کاری کی صورت اختیار کرلیتی ہے۔ حب الوطنی ہوتا کیا ہے ۔حب اوطنی سے مراد اپنے ملک کی چاہت ،اپنے وطن سے پیار ، دیس سے محبت کا اظہار کرنا ہے یہ ایک پیدائشی فطرت ہے۔ یہ ایک جذبہ ہے ۔ یہ ایک خواہش ہے۔ اور اس کا اظہار تمام ممکنہ طریقوں سے ملک وقوم کی بے لوث خد مت کرناہے۔ حب الوطنی کے جذبے کے تحت ہم اپنے ملک کو دوسر ے ممالک پر ترجیحی دیتے ہے یہ ایک ایسی جبلت ہے جو ہمارے بڑھنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی رہتی ہے۔ یہ ایک اعلیٰ وبرتر احساس ہے ۔جس کے تحت ہم سانس لیتے ہیں ۔ کھاتے ہیں پیتے ہیں۔

یہ راہ عشق ہے ، متحمل سے ہوکے جاتی ہے۔
سو اس سفر میں کوئی دل میں ڈر نہیں لاتا

Hafsa Baloch
About the Author: Hafsa Baloch Read More Articles by Hafsa Baloch: 5 Articles with 14369 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.