پاکستان کا اہم مسئلہ (غربت)

• • غربت: (بھوک تہذیب کے آداب بھلا دیتی ہے )
• • اپنے بچوں کو بھون کر کھا جاتے ہیں ۔اپنے گردے اور آنکھیں بیچ ڈالتے ہیں ۔اپنے خاندان کے ساتھ آگ میں کود جاتے ہیں دریاؤں اور سمندروں میں چھلانگ لگا لیتے ہیں ۔غربت ؛ظلم اور بھوک سے مجبور لوگ اپنے بچوں کے گلے کاٹ دیتے ہیں ۔ضرورت ؛ عمارت ؛وزارت کے بھوکے تہذیبی اقدار کو پامال کرتے ہیں ۔کبھی تو سکون کے عوض ملک کی بیٹیاں بیچ ڈالتے ہیں ۔تو کبھی مساجد کا تقدس پامال کر کے انھے لہو رنگ کر دیتے ہیں ۔اور کبھی اپنی ہی عوام سے کہتے ہیں ۔میں تمھہیں ایسی جگہ سے نشانہ بناوں گا ۔تمھیں پتا بھی نہیں چلے گا۔
• • جب لوگ یہ کہتے ہیں خدا دیکھ رہا ہے
• • میں سوچنے لگتی ہوں کیا دیکھ رہا ہے ۔
• • اس سے پہلے بھوک اس ملک کو کھا جاۓ سرسنگین سب بے ساز ہوجاۓ ملک کی بیٹی قوم کی یہ بیٹی آپ سے دست دعا کرتیی ہے کہ خدا داد اس بوڑھے کا سہارا بن جاںیں جنکے بیٹے نے خود سوز ی کی اور خدا داد ان بچوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھیں جنکے والدین اس دنیا میں نہیں یہ وہ پولیس مقابلے میں مارے گیۓ جس معاشرے میں انسانوں کی کوئی قیمت نہیں ہوتی ؛وہاں جسم بہت قیمتی ہوتے ہیں ۔جہاں انسانوں کی کوئی قیمت نہیں ہوتی وہاں عزت کی بولی سب سے اونچی لگتی ہے ۔اور جس معاشرے میں انسانوں کی کوئی قیمت نہیں ہوتی وہاں بھوک تہذیب کے آداب بھولادیتی ہے ۔
• • اسلامی جمھوریہ پاکستان جہاں ہر شخص اپنی دھن میں مگن ہے ۔سر کھوجانے کی فرصت نہیں اپنے آس پاس کی خبر نہیں ۔ہر شخص بھوکا ہے ۔کوئی اقدار کا طالب ہے ۔تو کوئی شہرت کا بھوکا ہے ۔تو کوئی دولت کا طلب گار ہے ۔قحط بڑھتا چلا جا رہا ہے ۔ہم زوال کی آخری حدوں کے بھی آخر تک پہنچ چکے ہیں ۔انصاف کرنے والے ادارے سسک سسک کر دم طور رہے ہیں ۔ہر طرف ایک ہی آواز سنائی دیتی ہے ۔"بھوک تہذیب کے آداب بھلا دیتی ہے ۔
• • پاکستان کی طرقی کے لئے غربت کا خاتمہ کیا جاۓ ۔اگر ایسا نا کیا گیا تو وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کی حالت بھی تھر والوں جسی ہوجاے ۔لہذا اعوام کو روزگار کے موا قع فراہم کیے جاۓ ۔تاکہ غربت کہ خاتمہ ہو ۔اور غریب عوام بھی چین کی زندگی گزار سکیں ۔
• • عجب رسم ہے چارہ گروں کی محفل میں
• • لگا کر نمک زخم سے مساج کرتے ہیں .
• • غریب شہر ترستا ہے ایک نوالے کو
• • امیر شہر کے کتے بھی راج کرتے ہیں

Shazia Riffat
About the Author: Shazia Riffat Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.