میں آپ کے اخبار کے توصل سے حکام بالا کی توجہ ايک
انتہائی اہم مسئلے کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ جیسا کے ہم سب جانتے ہیں کے
دنیا کے سائنسدانوں نے سیاہ سوراخ دریافت کرکے سائنسی دنیا میں اہم انقلاب
برپا کیا ہے۔ لیکن اس کے برعکس ہمارھے ملک خاص طور پر صوبہ سندھ میں کاپی
کلچر عروج پر ہے۔ ہمارے طالب علم محنت کرنے کے بجاے دن رات کاپی کرنے کے
مختلف طريقے ڈھونڈنے میں مصروف ہیں ۔ امتحانی مراکز میں کاپی سرعام کی اور
کروائی جا رہی ہے اور روکنے والا کوئي نہیں ہے۔ اگر اسی طرح کاپی کلچر کا
رواج چلتا رہا تو پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔
اگر یہ سب اسی طرح چلتا رہا تو ہم دنیا میں بہت پیچھے رہ جائیں گے پھر چور
لٹیرے ہی پیدا ہوسکتے آئنسٹائن، سقراط، نیوٹن، سٹیفن ہاکنگ ہرگز نہیں۔ میری
حکومت پاکستان خاص طور پر صوبہ سندھ حکومت سے پرزور اپیل ہے کے اس سنگیں
مسئلے کی طرف خصوصی توجہ دیں اور اس بیماری کو جڑ سے ختم کرنے کی کوشش کریں۔
شکریہ! |