موجودہ دور میں کسی پر بھی یقین نہیں کیا جاسکتا کیونکہ
آج کے اس دور میں جھوٹ بولنا عام سا عمل بن چکا ہے۔ کب کون کس بھیس میں آپ
سے نہایت صفائی سے چھوٹ بول رہا ہے اور آپ کو بےوقوف بنارہا ہے جیسے
باقاعدہ کہی سے ٹریننگ لی ہو اور آپ کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہوتا ۔ آج
ہم آپکو ایسے ہی کچھ طریقے بتائیں گے جس سے آپ کو ایسے لوگوں کے بات کرنے
کے انداز اور الفاظ سے انکی پہچان کرنا آسان ہوجائے گی کہ وہ سچے ہیں یا
چھوٹے۔
|
|
Watch body language
اکثر لوگ جب جھوٹ بولتے ہیں تو یہ اپنے جسم کی اعضا کے ذریعے اپنے جھوٹ کا
ثبوت خود آپ کو دے رہے ہوتے ہیں۔ انک ی زبان بولتے ہوئے ہکلاتی ہے اور ساتھ
ہی ہاتھ کی انگلیوں میں حرکت کا مظاہرہ ان کے جھوٹ کا منہ بولتا ثبوت ہوتا
ہے ۔ بہتر ہے جب بھی ایسی کوئی صورتحال پیش آئے جہاں آپکو یہ چیز محسوس ہو
تو خود ہی سمجھ جائیں کہ سامنے والا شخص جھوٹا ہے اور بہتر ہوگا کہ آپ اس
سے وقت رہتے خود ہی دوری اختیار کرلیں ۔
Listen to tone, cadence, and sentence structures
یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ جو بھی شخص جھوٹ بول رہا ہوگا وہ آپکی چھوٹی سی
بحث اور تکرار پر اپنا لہجہ فوراً تبدیل کرلے گا یا تو وہ ایسی صورتحال میں
تیز تیز بولے گا یا آہستہ آہستہ کیونکہ ایسی صورتحال میں ایسے لوگوں کا
دماغ کام نہیں کرتا اور جو منہ میں آتا ہے وہ خود کو بچانے کے لیے بول دیتے
ہیں- اس کے اس انداز سے آپ سمجھ جائیں کہ سامنے والا شخص جھوٹا ہے ۔
Eye contact
جھوٹا شخص کبھی بھی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کی ہمت نہیں کرے گا اور
اگر آپ ایسا کرنے کی کوشش کریں بھی تو وہ اس چیز کو نظرانداز کرے گا ۔ اور
آپ کو اپنی باتیں تبدیل کر کے الجھانے کی کوشش میں لگ جائے گا یا آپ سے
کوئی بہانہ کر کے چلا جائے گا ۔
|
|
Breathing
جب بھی کوئی شخص جھوٹ بولتا ہے تو اس کی سانس پھولنے لگتی ہے اور وہ بہت
زیادہ سانس لینے لگتا ہے کیونکہ اس وقت انکے خون کا دورانیہ اور دل کی
دھڑکن تیز ہوجاتی ہیں ۔
Overly defensive
جب آپ کسی جھوٹے شخص کا سامنا کسی ثبوت اور تمام حقائق کے ساتھ کرتے ہیں تو
وہ شخص خود کو بچانے کے لیے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے انکار کردیتا ہے
اور ایسی منصوبہ بندی بناتا ہے جس سے وہ خود محفوظ ہوسکے -
|
|
Cutting-edge technology
آج کل جدید دور ہے لوگ سامنے بیٹھ کر جھوٹ بولنے سے زیادہ ایک منصوبہ بندی
کے تحت فون پر یا ٹیکسٹ پیغام کے ذریعہ جھوٹ بولنا زیادہ آسان سمجھتے ہیں
کیونکہ کسی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جھوٹ بولنا آسان نہیں ہوتا کفتگو
کرتے کرتے اگر سامنے والے کی بات سے آپکو حیرانی ہو اور آپ اسے ٹوک دیں تو
سامنے والا فوری طور پر اپنا بیان بدل دے گا اور آپ کو دوسرے موضوع کی طرف
لے آئے گا ۔
|