• حادثات کی وجوہات
• (ٹریفک کے قوانین میں عدم دلچسپی )۔
• پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی جسمیں دس ملین آبادی ہے ۔آبادی کے گنجان
ہونے کی وجہ سے شہر قائد میں ٹریفک کے بہت سے مسائل ہیں ٹریفک جام ہونے کی
وجہ سے بہت سی پریشانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے طلبہ وطلبات حصول علم
کے لیے اپنے اپنے گھروں سے نکلتے ہیں اور ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے انہیں
اپنی منزل تک پہنچنے میں دشواری ہوتی ہے پاکستانی عوام جو کہ بہت جلد باز
قوم ہے صبر سے کام لینا جیسے چھوڑدیا ہے ہر فرد اپنی اپنی منزلِ مقصود تک
پہنچنے کے لیے کوشاں ہے یہی وجہ ھیکے بہت سے نوجوان حادثات کا شکار ہوجاتے
ہیں اور اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور حادثات کا شکار
• ہوجاتے ہیں ۔
• ایک اچھا شہری ہونے کی نشانی ہے کے وہ ٹریفک کے تمام قوانین کا پاسدار
ہوتا ہے نظم و ضبط کا خیال رکھتا ہے ہر شہری کا فرض ہے کے وہ ٹریفک کے تمام
اصولوں کو پورا کرے اور ٹریفک کے سگنلز کو نہ توڑے اور بغیر ہلمنٹ کے سواری
نا چلا ُے۔ اگر ٹریفک زیادہ ہے تو انتظار کریں اور شارٹ کٹ کے راستے نا
استعمال کریں ۔صبر سے کام لیں ذرا سی جلد بازی آپ کی لیے خطرناک ثابت
ہوسکتی ہے
• میری تمام تر باتوں کا مقصد ھیکہ تمام افراد چاہے وہ مرد ہوں یا نوجوان
نسل یا فر لڑکیاں سبکو ٹریفک کے قوانین کا احترام کرنا ضروری ہے اسطرح کافی
حد تک حادثات میں کمی آسکتی ہے میں یہاں ایک اور بات کرنا چاہوں گی کہ
وفاقی یونیورسٹی عبدل حق کیمپس جہاں پر ایک ہی سڑک ہے جسے آ نے جانے دونوں
کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جوکے نوجوان نسل کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے لہذا
حکومت سے اپیل ہے کے وہ کوئی اقدام اٹھائیں |