زکوة نہ دینے کی وجہ سے مانگنے کا رواج

ہمارا مذ ہب اسلام ہمیں زکوة ادا کرنے کا حکم دیتا ہے ۔ زکوة ادا کرنا ہر صاحب استطا عت پر فرض ہے ۔لیکن مسلمانوں نے اسلام کے طور طریقو ں کو بھلا دیا ہے ۔اور زکوة ادا نہیں کرتے یہی وجہ ھیکہ ہمارے ملک میں غریبوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔کچھ لوگ محنت کرکے اپنی روزی کماتے ہیں اور اپنی زندگی کو گزار رہے ہیں ۔لیکن بہت سے لوگ سست اور کاہل ہوتے ہیں ۔جو محنت نہیں کرتے اور مانگ مانگ کر اپنی زندگی کا گزارہ کرتے ہیں حضرت محمد فرماتے ہیں کہ " محنت کرنے والا۔ اللہ‎ کا دوست ہے۔ "

زکوة ادا نہ کرنے سے غریب لوگوں کو انکا حق نہیں ملتا اور وہ فقیری کو اپنا مقدر سمجھنے لگتے ہیں اسطر ح محنت کشوں کی کمی آتی ہے اور وہ ملک بھلا کیسے ترقی کیسے کر سکتا ہے جہاں لوگ سست اور کاہل ہوں ۔پہلی بات تو یہ ہےکہ ہر مسلمان کو جو صاحب استطاعت ہے زکوة ادا کرے تاکہ غریبوں کو انکا حق مل سکے اور زکوة ادا کرنے سے مال پاک ہوتا ہے اور مال میں برکت ہوتی ہے اور معا شر ے کے غریب افراد کی مدد کی جاسکتی ہے۔

اور دوسری بات یہ کے وہ لوگ جو فقیری کو اپنا لیتے ہیں اور محنت کرنا چھوڑ دیتے ہیں وہ اپنے خاندن پر تو بوجھ ہیں ہی لیکن وہ اپنے معاشرے اور ملک دونوں پر بوجھ بن جاتے ہیں ۔اور اسطر ح انکے گروپ بن جاتے ہیں ہیں اور فر انہے مانگنے میں ذرا برابر بھی شرم محسوس نہیں ہوتی اور یہ اسطر ح کام چور بن جاتے ہیں جو کہ ملک کے مستقبل کے لیےخطرناک ثا بت ہوسکتا ہے ۔
لہذا ہمیں زکوة ادا کرنی چاہئے ۔

Shazia Riffat
About the Author: Shazia Riffat Read More Articles by Shazia Riffat: 11 Articles with 13119 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.