تعلیم کی اہمیت

تعلیم ایک ایسا ہتھیار ہے جو کسی کو بھی کسی بھی مقام پر تنہا نہیں چھوڑتا بلکہ اس کے ذریعہ ہی لوگ اپنا مقام اس دنیا میں حاصل کرسکتے ہیں اور کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔ تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے کہ جس کی بدولت ہم اپنے ملک کے لیے کچھ کر سکتے ہیں ملک و قوم کی ترقی کے کاموں میں شامل ہوکر ملک کو ساری دنیا میں اول بہترین درجے پر لاسکتے ہیں۔ تعلیم سے انسان ہمیشہ اگے بڑھتا ہے اور کھبی مایوس نہیں ہوتا کیونکہ تعلیم ہی وہ زیور ہے جو لوگوں میں شعور پیدا کرتی ہے اور زندگی کے طور طریقے سکھاتی ہے۔ دوسرں سے منفرد اور عقلمند بناتی ہے۔

دنیا میں ہر انسان اپنی تعلیم ہی ہی کی بدولت قابل بنتا ہے۔ لوگ اسی کی عزت کرتے ہیں جو دنیا میں کوئی مقام رکھتا ہو اور اپنی زندگی میں آنے والے مسائل کو باآسانی حل کرنا جانتا ہو یہ تب ہی ممکن ہوسکھتا ہے جب آپ میں شعور ہو جو کہ تعلیم سے ہی آتا ہے۔ تعلیم ہر معاشرے کے بچوں کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ ملک کا مستقبل انہی بچوں کی بدولت بہتر سے بہتر ہوتا ہے یہی بچے ملک کا روشن مستقبل بنتے ہیں۔
اگر ملک میں تعلیمی وسائل نہ ہو تو ملک کے بچے تعلیم سے محروم ہوسکتے ہیں۔ جس سے ملک میں ترقی کے راستے بند ہوسکھتے ہیں۔ پاکستان میں ایسے بہت سی پستی آبادیاں اور چھوٹے شہر اور بستیاں آباد ہیں جہاں تعلیم کا نام ونشان بھی نہیں پایا جاتا تو ہمارے ملک کی حکومت کو چاہیے کہ وہاں تعلیمی وسائل پیدا کئےجائیں ہمارے ملک کے بہترین مستقبل کے لیے یہ ضروری ہے کہ ان چھوٹے چھوٹے گاؤں اور بستیوں میں بھی تعلیمی مراکز قائم کئے جائے تاکہ وہاں کے بچے تعلیم جیسی نعمت سے محروم نہ رہیں اور ملک کا مستقبل روشن ہونے میں کوئی روکاوٹ پیش نہ آئے۔ تعلیم ہر معاشرے کی فلاح و بہبود اور روشن مستقبل کے لیے بے حد ضروری ہے۔

تعلیم سے ایک نئیآ معاشرہ جنم لیتا ہے جو کہ پوری دنیا کے انسانوں میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔ تعلیم یعنی علم وہ خزانہ ہے جو حاصل کرنے سے بڑھتا ہے جسے حاصل کرنے کے بعد کوئ ہم سے اسے چھین نہیں سکھتا۔ تعلیم حاصل کرنا اتنا ضروریہے کہ اسکے لئے ہمیں کسی دشمن کے پاس بھی جانا پڑے تو جائیں ضرور کیونک تعلیم کی بہت اہمیت ہے اور اسکا ذکر قرآن پاک میں بھی کیا گیا ہے۔

تعلیم چونکہ بہت اہم ترین ہے ملک کے لیے تو ہمیں اس پر توجہ دینی چاہئے۔ ملک کی حکومت کی یہ ذمداری ہے کہ وہ اپنے ملک کے تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنائیں تعلیمی اداروں کا معائنہ کریں تاکہ ملک میں تعلیمی مراکز کی کوئی کمی نہ رہے۔ اساتذہ کا بھی بہت اہم کردار ہے تعلیمی اداروں میں کیونکہ اساتذہ ہی وہ اہم ترین لوگ ہوتے ہیں جن کی بدولت ہی کوئی بھی بچہ اس معاشرے میں اعلٰی مقام حاصل کرسکھتا ہے۔ اساتذہ کا بھی معائنہ کیا جائے کہ وہ پڑھانے کے قابل ہیں یا وہ غیر حاضر تو نہیں رہتے یا پھر وہ بچوں پر ظلم تو نہیں کرتے یہ سب باریکیاں ہیں جن پر نظر رکھنا اور دیھان دینا بھی ضروری ہے یہ حکومت کی ذمہ داری ہے ان سب فرائض پر بھی دھیان دیا جائے۔

Sheerin Khan
About the Author: Sheerin Khan Read More Articles by Sheerin Khan: 3 Articles with 1733 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.