کتب خانوں کا برا حال آخر کیوں!‎

گزشتہ کئی برس سے کتب خانوں کا برا حال ہے کیونکہ پڑھنےوالوں کے رحجان میں کمی واقع ہوئ ہے جب سے ٹیکنالوجی نے ترقی کی ہے. اور جب سے ٹچ موباءیل عوام میں عام ہوا ہے تب سے کتب بینی کے شوق میں کمی آئ ہے اور لوگ صرف موباءیل کے ہو کر ہی رہ گۓ ہیں کیونکہ آج کے موباءیل میں پوری دنیا آباد ہوتی ہے وہ پہلے والے موباءیل جیسا نہیں رہا جو صرف کسی سے رابطے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا.آج کے موباءیل میں ہمیں ہر قسم کی سہولت دے دی ہے.کتب خانوں کا یمارے ملک.میں بہت برا حال ہے کیونکہ وہاں کوئ پڑھنے جاتا نہیں اس لیے شاہد وہاں کے ملازمین اپنا کام بھی نہیں کرتے یعنی صفائ وغیرہ بھی نہیں کرتے اور مختلف کتب خانوں میں گردمٹی کے ڈھیر میں کتابیں پائ جاتی ہیں.ویسے تو لوگ جاتے نہیں اب کتب خانوں میں لیکن اگر غلطی سے کوئ طلب علم چلا جاۓ تو پہلے اس طلب علم کی تلاشی لیتے ہیں اور پھر اندر جانے کی اجازت دیتے ہیں کیونکہ ان ملازمیں کو شاہد اس بات کا ڈر ہوتا ہے کہ کہیں کوئ طلب علم ان کتب خانوں کی کوئ ویڈیو وغیرہ نہ بنالے اور ان کو اعلی حکام سے سننی پڑجاۓ.کتب بینی کے شوق میں کمی کی ایک بڑی وجہ موباءیل ہے اور دوسرہ پڑھائ کا نظام.جس کی وجہ جس سے طلب علموں کو وقت ہی نہیں ملتا کہ وہ مختلف کتب کا مطالعہ کرسکیں.کتب بینی کے رحجان کو بڑھانے کے لیے بچوں کو اس کی تربیت دینی ہوگی کیونکہ کتابوں میں ہمیں وہ سب کچھ ملتا ہے جو کوئ استاد ہمیں نہیں سیکھا سکتا.اس لیے ہمیں لازمی کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہے تاکہ ہم وہ سب سیکھ سکیں جو ہمارے استاد ہمیں نہیں سیکھا سکے.ہر انسان کو روزانہ کی بنیاد پر کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہے کتاب آپ اپنی پسند کے مطابق پڑھے جیسے آپ کو تاریخ کی کتابیں پسند ہیں تو وہ پڑھیں,شاعری کی پسند ہیں تو وہ پڑھے وغیرہ وغیرہ.دنیا میں ہر قسم کے موضوع پر کتاہیں آپ کو کتب خانوں میں دستیاب ہوتی ہیں اس لیے ہماری حکومت کو چاہے کہ لوگوں کو کتابوں کے مطالعہ کو ترجی دے.

Ahsan Safder
About the Author: Ahsan Safder Read More Articles by Ahsan Safder: 5 Articles with 2937 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.