وقت کی اہمیت

وقت ہم سب کےلیےبہت اہم ہے۔اس لیےہمیں وقت کوضائع نہیں کرنا چائیے۔ہم سب نے یہ سن رکھا ہے کہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا اور اگر ایک مرتبہ گزر جائے تو کبھی واپس نہیں آتا۔ وقت پیسے سے بھی زیادہ اہم ہے کیونکہ ہم زندگی میں کبھی بھی کام کرکے پیسہ کما سکتے ہیں مگر ہم وہ وقت واپس نہیں لا سکتے جو گزر چکا ہے۔ وقت کے بہاؤ کو روکا نہیں جا سکتا۔

اگر کوئی زندگی میں کامیاب ہونا چاہتا ہے تو اسے وقت کا انتظام و نصرام کرنا چاہیے تاکہ وہ کبھی بھی نکام نہ ہو۔ مثال کے طور پر ایک کسان اگروقت پر فصل نہ اگائے گا اوروقت پر نہ کاٹے گا تو اس کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ ایک طالب علم اگر وقت پر بیدار نہیں ہوگا،وقت پر سکول نہیں جائے گا،وقت پر امتحان کی تیاری نہیں کرے گا تو وہ فیل ہو جائے گا۔

ایک دن میں چوبیس گھنٹے ہوتے ہیں جوان کو اچھے طریقے سے گزارے گا، وقت کا خاص خیال رکھے گا، وہ آنے والے مشکل وقت کو بھی قابو میں کر لے گا کیونکہ اس نے وقت کی قدر کی اور اس طرح سے وہ اپنے مستقبل کو بھی مالی،معاشرتی اور فنی لحاظ سے بہتر کر لے گا۔اس کے برعکس جو اس قیمتی وقت کو فضول سمجھ کر ضائع کر دے گا وہ اپنی تباہی اور بربادی کا ذمہ دار خود ہوگا۔

مدر ٹریسا کا ایک قول درج ذیل ہے:
“ ماضی گزر چکا ہے اور آنے والا کل ابھی نہیں آیا ھے، ہمارے پاس صرف آج ہے آؤ شروع کریں“

Mehmood
About the Author: Mehmood Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.