ہے حلال بہت بندہ ِ مزدور کی روزی

امیرجا حقانی ، یوم مزدور کو مزدوروں کیساتھ۔ فوٹو

جی ہاں أج مزدوروں نے چھٹی نہیں کی۔ سارے مزدور کام پر ہی ہیں۔باقی ساری دنیا چھٹی پر ہے مزدوروں کی بدولت۔اور بہت سارے انہی کےنام پر اپنا بزنس بڑھا رہے ہیں۔گلگت جوٹیال سے چنار باغ تک پانچ کلومیٹر کا راستہ ہے۔اس سینکڑوں مزدور کام کررہے ہیں اس وقت۔ باٸیک روک کر کچھ کی تصاویر لیں۔ایک بچہ قلفی کا ریڑھ چلاتے ہوٸے روڈ سے گزر رہا تھا۔ تصویر بنانے کی اجازت چاہی تو کمال مسرت سے اجازت دی۔ پھر کہا قلفی کھالیجے۔یقین کیجے کلیجہ منہ کو أیا۔دو بچے بوروں میں کچرہ بھر رہے تھے۔ ایک ضعیف العمر انکل دیوار پر پلاستر کررہے تھے۔ کچھ دوست بلاک بنارہے تھے۔ کہیں نرسری میں پودوں کو پانی دے رہے تھے۔ غرض بہت سارے لوگ کام میں مصرف ہیں أج کے دن۔باقی راستے میں جتنے بھی سرکاری اور پراٸیویٹ دفاتر سب کلوز ہیں۔

میں بھی سرکاری طور پر چھٹی پر ہی ہوں لیکن مزدوری کے لیے نکلا ہوں۔ مزدورو ! میں تمارے ساتھ ہوں۔میں ایک مزدور کا بیٹا ہوں اور أج بھی ضروریات زندگی پوری کرنے کے لیے چھوٹی چھوٹی مزدوریاں کرتا ہوں۔لاریب! رزق حلال کےلیے مزودری کرنا کار نبوت ہے۔رزق حلال، تلاشنے والا ہی اللہ کا دوست ہوتا ہے۔اللہ کے تمام دوستوں کو میرا خلوص بھرا سلام ہو۔تم ہی اس کاٸنات کا حسن ہو۔واللہ أپ کے بغیر مصنوعی دنیا کا حسن ماند پڑ جاتا ہے۔راستے میں لی گٸی کچھ تصاویر ملاحظہ ہوں۔تو
احباب کیا کہتے ہیں۔؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 433724 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More