ٹریفک حادثات دنیا بھر میں ہوتے ہیں لیکن پاکستان اس لحاظ
سے 67 ویں نمبر پر ہے۔ بین الاقوامی ماہرین پاکستان میں حادثات کی بڑی وجہ
تیزرفتاری، دوران ڈرائیونگ سوجانا، ڈرائیور کا نشہ کرنا، لاپرواہی، ٹریفک
قوا نین کی خلاف ورزی، کم عمر، ناتجربہ کار، ٹریفک اصولوں سے انجان ڈرائیور
، غیر معیاری سڑکوں اور اپنی عمر پوری کرنے والی ناکارہ گاڑیوں کو قرار
دیتے ہیں ۔ٹریفک قوانین توڑنے پر سخت سزائیں نہ ہونے کی وجہ سے مسائل بڑھتے
ہی چلے جا رہے ہیں ۔موٹروے کی طرح ضروری ہے کہ دیگر بین الاضلاعی شاہراہوں
پر بھی ٹریفک کی رفتار پر نظر رکھنے کے لئے مناسب فاصلوں پر موثر چیکنگ
پوائنٹس بنائے جائیں ۔ آپ کے موقر اخبار کی توسط سے میری حکومت سے اپیل ہے
ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے تاکہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے
مسائل پر قابو پایا جاسکے۔ |