کامران کی کامیابی وکامرانی

تحریر۔۔۔ ڈاکٹر بی اے خرم
انڈس ہوم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نوجوان نسل میں والدین کے لئے آگاہی محبت بیدار کرنے کے لئے ایک نوجوان نے چند برس قبل ایک خواب دیکھا اور پھر اس خواب کو شرمندہ تعبیرکرنے کیلئے ہمت اور ایک جذبہ لئے منزل کی جانب رواں دواں ہوا ،اس کٹھن سفر میں اکیلا جانب منزل ہوا ساتھی ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا سوشل میڈیا اور ویب سائٹ سے آگاہی محبت کا سلسلہ شروع کیا نشیب و فرازاس سفر میں ساتھ ساتھ چلتے دکھائی دیئے مشکل اور کٹھن حالات کا مقابلہ کیا لیکن ہمت نہ ہاری اور سچی لگن کے ساتھ اپنے مشن کو جاری رکھا انڈس ہوم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے جہاں نوجوان نسل میں والدین سے آگاہی محبت بیدارکی وہاں شوبز سے منسلک شخصیات جنہوں نے بطور ایک آرٹسٹ اپنے ملک کانام روشن کیا اس کی فنی خدمات کے اعتراف میں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک دہائی قبل انڈس ایوارڈ کا سلسلہ جاری کیا جو کامیابی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھتا دکھائی دیتا ہے اس اہم مشن کو شروع کرنے والے نوجوان کامران حیات ہیں جو کہ پروڈیوسر اور انٹر نیشنل آرگنائزر ہیں ان کی شبانہ روز محنت رنگ لا رہی ہے نفسانفسی اور مصروف ترین زندگی میں محبتیں بانٹ رہے ہیں گزشتہ دنوں پنجابی کمپلیکس پلاک میں اس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک رنگا رنگ اور پر وقار تقریب منعقد کی گئی اور اس تقریب میں ملک عزیز کے نامور سنگرز نے پرفارم کر کے تقریب کی رونق کو دوبالا کیا شوبز سے منسلک شخصیات کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے تقریب میں اداکارائیں اور گلوکارائیں اپنے حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں سنگرز اور سینئر جرنلسٹ کی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے لائف اچیو منٹ ایوارڈز سے نوازہ گیا ڈاکٹر صغرا صدف ڈائریکٹر جنرل پیلاک ،سیدفریاد گیلانی چیف ایگزیکٹو آن نیوز،وحید اقبال سینئر ٹی وی پرڈیوسر،کریم خان ،عباس رائے ،آئرہ عمر،ارم کامران (مینجنگ ڈائریکٹر کاماری ایڈ)میگا سٹارمیگا جی ،مسکان جے ،ڈاکٹر فریحہ امین،فلک اعجاز،احمد نواز انجم وائس ٓف کشمیر و پنجاب حنا ملک ،حسن آفریدی، فرح انور،شبنم مجید ،میاں زین ،شانزے فاطمہ انٹر نیشنل میک آپ آرٹسٹ،شاہدہ منی ،عارف بٹ ،ساغر خان،فروح خان ،سعدیہ انور،طارق طافو،حمزہ ہاشمی ،اریشمہ ،گلیمے ہوسٹ ،سحرش خان ،سرور بخاری، ثمن شیخ ،عبداﷲ کامران،نینا سونینا،وسیم حسن ،انزی ڈی ایکس،راشد پوپا،فوزیہ ،صلاح چوہدری،ڈاکٹر قیصر رفیق،ثناشیخ،عبیرہ،سنگر مناحل فریدی اور المراد پروڈکشن کے جنرل سیکرٹری رائٹرو جرنلسٹ ڈاکٹربی اے خرم کو انڈس لائف اچیو منٹ ایوارڈز سے نوازہ گیا جبکہ یوسف خان ہوتی مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ،ڈاکٹر خالد مجید،کرنل عنائت گوندل ،کرنل انجم چغتائی ،میاں فرحان کو اسپیشل شیلڈز دی گئیں رنگا رنگ تقریب کی صدارت سید فریاد گیلانی،ڈاکٹر صغرا صدف، کرنل انجم چغتائی ، کرنل عنائت گوندل ، چوہدری صفدر برنالی، چوہدری وسیم اختر رامے نائب صدر اورسیز پاکستانی کمیٹی نے کی،چیف آرگنائزرزانڈس ایوارڈ کے روح رواں کامران حیات نے تقریب میں مدع مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’ میرے والدین کی دعاؤں کے بعدمسلسل جدوجہد سے دنیابھر میں اﷲ پاک نے مقام عطا کیاہے میرا مقصد پاکستان انڈسٹری کو مضبوط کرناہے ہم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ آگاہی مہم کا جو قدم چند سال قبل اٹھایا تھا آج رب کائنات نے ہمیں ثمر عظیم عطا کیا ہے ہم خالق کائنات کا جتنا بھی شکر کریں کم ہے ہم اپنے تمام فنکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری نہ صرف بات سنی بلکہ عمل کر کے پوری دنیا میں اپنے فن کو متعارف کروایا ا ور انڈس ایوارڈ کی اس تقریب کا مقصد بھی پاکستانی فنکاروں کو دنیا میں روشناس کرواناہے پاکستان میں مغربی کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے اولاد بوڑھے والدین کو کبھی اولڈ ایج ہوم اور کبھی شیلٹر ہوم میں شفٹ کر رہی ہے جبکہ یہ کلچر بطور مسلمان ہمارا نہیں ہے ‘‘انسان دنیا میں جینے کے لئے بہت کچھ کرتا ہے بدقسمتی سے ہم میں انفرادی سوچ نے غلبہ کیا ہوا ہے دین اسلام کے سنہرے اور لازوال اصولوں کو ہم نے پس پشت ڈال رکھا ہے اسی لئے آج کا انسان رسوا بھی دکھائی دیتا ہے ایسے حالات میں کامران حیات جیسے عظیم لوگوں نے عظیم کام کا بیڑا اٹھا رکھا ہے اور انہیں ان عظیم کاموں میں کامیابی بھی مل رہی ہے ہم دعا گو ہیں کہ رب کائنات انہیں اور کامیابی و کامرانی عطا فرمائے آمین۔

Dr B.A Khurram
About the Author: Dr B.A Khurram Read More Articles by Dr B.A Khurram: 606 Articles with 469602 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.