کراچی میں ٹریفک کا نظام دم توڑ گیا

کراچی میں ٹریفک کا نظام تقریباً مفلوج ہوچکا ہے جبکہ پولیس کی طرف سے چلائی گئی کوئی بھی مہم کسی منطقی انجام تک نہیں پہنچ سکی.

حال ہی میں ون وے یا رونگ وے ڈرائیونگ کے خلاف چلائی جانے والی مہم نہ صرف ناکام ہوئی ہے بلکہ صورتحال مزید خراب ہوگئی.

شہر کی تمام اہم سڑکوں اور علاقوں میں ون وے کی خلاف ورزی بدستور جاری ہے جس میں سرکاری گاڑیاں بھی شامل ہیں.

کراچی کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بتا دیتی ہے کہ ٹریفک کا نظام کس طرح چلایا جارہا ہے.

بہت سی چلائی گئی مہم دوسرے ہفتے میں داخل نہیں ہوسکیں اور اسے خود پولیس کے اہلکاروں نے قصداً برباد کرکے رکھ دیا جس میں ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی.

وزیر اعلیٰ کی طرف سے سرکاری گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کا نجی گا ڑیوں میں استعمال.

ہیوی ٹریفک کی گنجان سڑکوں میں روانی سیٹ بیلٹ باندھنے کا قانون ٹریفک انجینئرنگ بیورو کا قیام بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواری ایک سے زائد سواریوں کا موٹر سائیکل پر بٹھانا ایک سڑک کے بند ہونے پراطراف کی سڑکوں پرٹریفک کا اژدھام شامل ہے۔

Amanullah Sabir
About the Author: Amanullah Sabir Read More Articles by Amanullah Sabir: 8 Articles with 15215 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.