پاکستان میں پانی کی قلت

صاف پانی تک رسائی خواہ وہ پینے ،اپنے بدن کو صاف کرنے ،کھانا پکانے یا اپنی فصل کو اگانے کے لیے ہو ہر انسان کا بنیادی حق ہے پر پاکستان میں معاملہ کچھ اور ہی دکھائی دیتا ہےآئے دن کوئی نئی رپورٹ شائع ہوتی ہے اور اس کا اخذ یہ ہوتا ہے کہ پاکستان بہت جلد پانی کی بہت بڑی قلت کا شکار ہونے والا ہےجس ملک کو ہم نے اپنا پسندیدہ ملک قرار دے رکھا ہے وہ جگہ جگہ ہمارے دریاوں پر ڈیم پر ڈیم بناے جا رہا ہے اور ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے ہیں نہ ڈیم بنانے کی توفیق ہو رہی ہے ، نہ ہی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور نہ ہی کوئی ریگولیٹری کمیٹی جو اس بات کا تعین کر سکے کہ زیر زمین پانی کی مقدار کس حد تک کم ہو چکی ہے عالمی اداروں کی شائع کردہ رپورٹز کے مطابق ۲۰۲۵ تک پاکستان میں سےپانی غائب ہو چکا ہو گااور اگر جلد از جلد مؤثر اقدامات نہ کئے گئے تو اس مسلے پر قابو پانا شائد ناممکن بھی ہو جائے.
 

Waheed Khan
About the Author: Waheed Khan Read More Articles by Waheed Khan: 5 Articles with 4788 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.