لوگوں کی پرواہ کرنا چھوڑ دیں!

اپنا ہر کام اپنی خوشی کیلئے کریں نہ کہ لوگوں کی تسلی کیلئے۔

یہ خیال بہت سی باتوں کی راہ میں پتھر کی سی رکاوٹ ہے کہ "لوگ کیا کہیں گے، لوگ کیا سوچیں گے؟"

اچھا بھلا انسان کچھ کرنے کی سوچتا ہے مگر پھر دوسرے ہی لمحے اپنے خیال کو مسترد کر دیتا ہے یہ سوچ کر کہ لوگ کیا کہیں گے؟

میرا آپ سب سے ایک سوال ہے کہ ہم جو کچھ کرتے ہیں، کیا وہ ہم اپنی خوشی کیلئے اپنی سیٹسفیکشن کیلئے کرتے ہیں یا لوگوں کیلئے؟ اور اگر تو آپ ہر کام اپنے لئے کرتے ہیں تو آپ کو لوگوں کی پرواہ نہیں ہوگی کیونکہ آپ اپنے ارادے سے واقف ہوں گے اور اپنے کام سے خوش۔

لوگوں کی پرواہ کرنا چھوڑ دیں وہ کسی بھی حال میں مطمئن نہیں ہوتے اور آپ پر یہ فرض بھی نہیں ہے کہ ایسے لوگوں کو مطمئن کرتے پھریں۔

آپ خوش ہوں گے تب بھی لوگوں کو مسئلہ ہوگا، آپ دکھی ہوں گے تب بھی لوگوں کو مسئلہ ہوگا۔ آپ برے ہیں تب بھی لوگوں کو برے لگیں گے اور اگر آپ بہت اچھے بھی ہیں تب بھی لوگوں کو کھٹکیں گے۔

لوگوں کی باتوں سے جہاں ہم زچ ہو جاتے ہیں وہیں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو بھی مل جاتا ہے لیکن ان باتوں کو صرف اپنی اصلاح کیلئے سنا کریں، ان انکو اعصاب پر سوار ہر گز نہ کریں۔

 

Kanwal Ghulam Hussain
About the Author: Kanwal Ghulam Hussain Read More Articles by Kanwal Ghulam Hussain: 5 Articles with 10199 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.