ایسا جزیرہ جہاں شادی شدہ مُردوں کو دفنایا یا جلایا نہیں جاتا بلکہ---

یہ دنیا عجائبات اور حیرت انگیز چیزوں سے بھری پڑی ہے اور ہم ان چیزوں سے پوری طرح واقف بھی نہیں ہیں- جب بھی ہمیں دنیا میں موجود ایسی ہی کسی ناقابلِ یقین چیز کا علم ہوتا ہے تو ہم حیران رہ جاتے ہیں-
 

image


ایسا ہی ایک حیران کر دینے والا گاؤں دنیا میں موجود ہے جس کے رہائشی اپنے پیاروں کے انتقال کر جانے کے بعد ان کے جسم کو دفناتے یا جلاتے نہیں ہیں بلکہ وہ جو کچھ کرتے ہیں وہ جان کر آپ خوفزدہ ہوجائیں گے-

یہ گاؤں انڈونیشیا کے جزیرے پر بالی پر واقع ہے اور اسے Trunyan کے نام سے جانا جاتا ہے- یہاں کے رہنے والے اپنے مردوں کو جلانے یا دفنانے کے بجائے انہیں خاص قسم کے درختوں کے درمیان موجود بانسوں کے بنائے پنجرے میں رکھ آتے ہیں-
 

image


جب ان جسموں کی صرف ہڈیاں اور کھوپڑیاں باقی رہ جاتی ہیں تو انہیں اٹھا کر ایک خاص مقام پر موجود پتھروں پر رکھ دیا جاتا ہے- اس قبرستان یا مقام تک صرف کشتی کے ذریعے ہی رسائی ممکن ہوتی ہے-

گاؤں میں ایک قدیم مندر بھی موجود ہے جس کی تاریخ 10ویں صدی سے جاملتی ہے اور گاؤں والوں کا ماننا ہے کہ یہ سب سے قدیم مندر ہے-
 

image


یہ گاؤں ثقافتی طور پر تنہا ہے اور یہاں کے رہنے والے باہر کی دنیا سے بے پرواہ ہیں- یہ لوگ انتہائی قدامت پسند اور پرانے رسم و رواج کی پیروی کرنے والے ہیں-

اپنے مردوں کے ساتھ یہ رویہ بھی ان کی ایک خاص روایت ہی ہے- یہ مرنے کے بعد اپنے پیاروں کو banyan نامی درختوں کے درمیان بنائے بانسوں کے پنجروں میں لمبے عرصے کے لیے رکھ آتے ہیں- یہ پنجرے اوپر سے کھلے ہوئے ہوتے ہیں-
 

image


جب یہ لوگ کوئی نیا مردہ لے کر جاتے ہیں تو پنجرے میں موجود پرانے مردے کے ڈھانچے کو وہاں سے ہٹا دیتے ہیں اور اس کی جگہ نیا مردہ رکھ دیتے ہیں- پرانے ڈھانچے کو کشتی کے ذریعے ایک قریبی قبرستان میں چھوڑ آیا جاتا ہے-

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر مرنے والا انسان غیر شادی شدہ ہو تو اسے دفن کر دیا جاتا ہے- اس کے علاوہ مرنے والے کی آخری رسومات میں خواتین کو شرکت کی اجازت نہیں ہوتی-
 

image


لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر آخری رسومات میں خواتین شرکت کریں گی تو ان کا گاؤں تباہ ہوجائے گا- اور یہ تباہی کسی قدرت آفت کی صورت میں آسکتی ہے جیسے کہ آتش فشاں یا زلزلہ وغیرہ-

یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ یہ قوانین کس نے بنائے تھے بس گاؤں والے مسلسل اپنے ان مذہبی عقائد پر کاربند ہیں-
 

image

جزیرے پر موجود اس قبرستان میں مردوں کی لاتعداد کھوپڑیاں موجود ہیں اور انہیں دیکھ کر کوئی بھی انسان خوفزدہ ہوسکتا ہے کیونکہ یہ ایسے مردوں کا قبرستان ہے جہاں مردے قبر کے اندر نہیں اوپر ہوتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

The world where we live in is full of surprises and there are so many weird things happening around us that we are not even aware of! You might just freak out to hear that there’s a traditional village in Bali called Trunyan where the natives do not bury or burn the dead, but leave them to rot in a bamboo cage under a Taru Menyan tree. They let the nature consume the body till the skeleton remains.