دعا اور جیت

ہے جزبہ جنوں تو ہمت نہ ہار
جستجو جو کرے وہ چھوئے آسماں

کہتے ہیں بڑے بڑے بول نہیں بولنے چاہیئے، بولنے کی صورت میں وہ پلٹ کر واپس ضرور آتے ہیں ۔۔۔۔۔ جیسے کل کے میچ میں ہوا افغانستان کے ساتھ، انہوں نے یہاں تک کہہ دیا تھا ’’پاکستان کی ٹیم کو ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے‘‘ وہ جو خود ہم سے سیکھ کر گئے ہیں۔۔۔۔۔ جسکا بھگتان وہ کل ہار کر بھگت چکے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ کم پاکستانی میڈیا بھی نہیں ۔۔۔۔ بول انکے بھی بہت بڑے تھے ۔۔۔۔انہوں نے افغانستان کی ٹیم کو اتنی چھوٹی ٹیم سمجھ لیا تھا کہ انکی جیت ناممکن ہے ۔۔۔۔۔ جسکا اثر الٹا ہوا اس کا خمیازہ پاکستان کی ٹیم کو میدان میں اتر کر بھگتنا پڑا آوٹ ہونے کی صورت میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ مانا افغانستاں کی ٹیم ولڈکپ(۲۰۱۹) میں ایک بھی میچ نہ جیت پائی ہو ، وہ چھوٹی ٹیم ہی سہی مگر بڑی ٹیموں کو آسانی سے جیتنے بھی نہیں دیا بھلے وہ انڈیا ہو یا پاکستان ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ پاکستان کی غلط بیٹنگ کا نتیجہ تھا ، افغانستان کی اچھی باؤلنگ کا یا ہمارے ان بڑے بڑے بول کا جسکی وجہ سے کل ٹیم کو اتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر ہم سارا الزام ہی ٹیم کو دیں ۔۔۔۔۔ انکی بیٹنگ کو برا بھلا بولیں ۔۔۔۔۔ انکے اوٹ ہونے پر انکو کوسیں تو کیا واقعی وہ اسکے مستحق ہیں ؟؟؟؟ کیا وقت کبھی ایک سا رہا ہے ؟؟؟ نہیں نا تو کیوں ہم ہمیشہ دو چار سے امید لگا کر بیٹھ جاتے ہیں ؟؟؟ اگر ہمیں کوئی جیتوا سکتا ہے تو بس وہی باقیوں سے ہمیں نہ کوئی امید ہے نہ کوئی سروکار ۔۔۔۔۔۔۔ ایک میچ حارث سہیل کی وجہ سے جیتے تو دوسرا بابر اعظم کی وجہ تو ہم نے امید لگا لی تیسرا میچ بھی یہی جیتو اسکتے ہیں اور کوئی نہیں ۔۔۔۔۔۔ بے شک انہوں نے دو میچوں میں ٹیم کو بڑی کامیابی سے ہمکنار کروایاہے اور پوائینٹ ٹیبل میں پاکستان کو اوپر لے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن ان دونوں کے ساتھ ساتھ کامیابی پوری ٹیم کی محنت پر بھی انحصار کرتی ہے ۔ ہار جیت مقدر سے ملتی ہے لیکن اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں ہم محنت نہ کریں اور جیت کو اپنا مان لیں۔ جیسے دعا کے ساتھ دوا کی ضرورت ہوتی ہے ٹھیک ویسے ہی جیت کے لیئے دعا کے ساتھ ساتھ محنت بھی بہت ضروری ہے ۔۔۔۔ جیسے کل کے میچ میں عماد وسیم اور وہاب ریاض نے محنت کی اور پاکستانیوں کی دعاؤں نے اس محنت کے ساتھ ملکر اپنا جلوا دیکھایا اور جیت پاکستان کے حق میں ہوئی ۔۔۔۔۔ مگر اس جیت میں جتنا حصہ ان دونوں کا ہے اتنا ہی باقیوں کا بھی ہے بھلے وہ جلدی آوٹ ہوئے تھے مگر کچھ نہ کچھ رنز بنا کر گئےتھے ۔۔۔۔ سب ملا کر ہی ہم فاتح بنے ہیں ۔۔۔۔۔ ذرا سو چئے اگر وہ بھی ۰، ۰ پر واپس پلٹ جاتے تو کیا جیت ہمارا مقدر بن سکتی تھی ۔۔۔۔۔۔؟؟؟ اگر ہم جیت کی صورت میں ٹیم کو عرش پر لے جا سکتےہیں تو ہار کر صورت میں وہ قوم سے حوصلہ ملنے کی امید بھی رکھ سکتے ہیں نہ کہ حوصلہ شکنی کی ۔۔۔۔۔ معذرت کے ساتھ ، کل ٹیم کو مشکلا ت تک لے جانے والے وہ خود یا انکی غلط بیٹنگ نہیں تھی ، بلکےہمارے وہ بڑے بول تھے جس میں ہم نے سامنے والوں کو اتنا ہلکا لے لیا تھا کہ جیت ہماری ہے ۔۔۔۔۔۔ پاکستان کی جیت کھلاڑیوں کی محنت کے ساتھ ساتھ ان دعاؤں کا بھی نتیجہ ہے جو ہاکستانیوں نے سجدوں میں جا کر ، نوافل اور روزے مان کر مانگی تھیں ۔ انکی قبولیت کی وجہ سے ہم جیت پائیں ہیں۔ ہماری ٹیم اتنی چھوٹی بھی نہیں ہے بس وہ پاکستان سے حوصلے کی امید رکھتی ہے ۔۔۔ اگر اللہ نے چاہا تو ٹیم ولڈ کپ لے کر کامیاب لوٹے گی (انشاءاللہ) ۔۔۔۔
 

Memoona Choudhery
About the Author: Memoona Choudhery Read More Articles by Memoona Choudhery: 4 Articles with 4309 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.