دنیا کے سب سے مہنگے اور سستے ممالک میں پاکستان کا نمبر؟

دنیا بھر کے شہروں اور ممالک کی معلومات رکھنے والے دنیا کے سب سے بڑے ڈیٹا بیس Numbeo نے پاکستان کو ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں کے حوالے سے دنیا کا سب سے سستا ملک قرار دیا ہے-
 

image


سال 2019 کے لیے مختلف ممالک میں ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں کے حوالے سے کی جانے والی اس درجہ بندی میں 119 ممالک کو شامل کیا گیا ہے- اس فہرست میں پاکستان کا آخری نمبر ہے یعنی اسے دنیا کا سب سے سستا ترین ملک قرار دیا گیا ہے-

اس رینکنگ کے مطابق دنیا کا سب سے مہنگا ملک سوئٹزر لینڈ ہے جبکہ بھارت کو دنیا تیسرا سب سے سستا ملک ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے-

درجہ بندی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رہائش کے عوض ادا کیے جانے والے کرائے اور روزمرہ کی اشیاﺀ کی قیمتیں دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہیں-

یہ درجہ بندی قوتِ خرید کے علاوہ کرائے اور زندگی کی ضروریات کو پورا کرنے کی مد میں اٹھنے والے اخراجات کو مدِنِظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے-

دنیا کے سب سے مہنگے ممالک کی فہرست:
 

image


دنیا کے سب سے سستے ممالک کی فہرست:
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The world’s largest database about cities and countries worldwide, Numbeo, has ranked Pakistan as the most economical country to live in. In its Cost of Living Index for Country 2019, the website ranked Pakistan as the last in the list of a total of 119 countries.