دہشت گردی کا مسئلہ‎

میں آپ کی توجہ سے حکام بالا کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں کہ پاکستان میں آئے دن دہشتگردی بڑھتی جارہی ہے جس کی انتہا نہیں لیکن حکومت اس مسئلے سے بالکل غافل ہیں اس کی طرف دیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے ہر روز کسی جگہ پر بم دھماکا ہو رہا ہے بے قصور لوگوں کو قتل کرکے معاشرے میں خوف پھیلایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جانی یا مالی نقصان ہو اور ملک میں بھیانک صورتحال پیدا ہوجائے کل کی بات ہے کہ ہمارے روڈکے سڑک پر ڈاکو آئے اور موٹرسائیکل میں بیٹھے ہوئے آدمی کے سر پر گولی رکھ کر دھمکی دی کہ اپنی ساری جائیداد ہمارے نام کردوں شاید پہلے سے کوئی دشمنی ہو جب ک سڑکوں پر ٹیلیفون باقاعدہ فوج اور پولیس وغیرہ کی سہولتیں موجود تھیں لیکن اس کے باوجود دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں ہماری پاکستان میں کوئی ایسا شہر نہیں ہیں کہ وہاں دیشتگرد نہ ہو ہمارے ملک میں دہشت گردی کا سلسلہ بہت زیادہ ہی بڑھ گیا ہے 2016 میں سانحہ پشاور کا واقعہ جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا میری حکام بالا سے گزارش ہے اس سلسلے میں پولیس فوج اور رینجرز کا تعاون کرے اور جلد سے جلد اس مسئلےکا کوئی حل نکالا جائے _

 

Rabia Sarfaraz
About the Author: Rabia Sarfaraz Read More Articles by Rabia Sarfaraz: 3 Articles with 1474 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.