کراچی شہر اور اس کے مسائل

واہ رے کراچی والوں کی قسمت! جو ہمیں ایسے حکمران ملے جنہوں نے ہمیں ۰۲ سال سے زیادہ عرصے میں کچرے کے سوا کچھ نہیں دیا۔ یہاں تک کہ ٹرانسپورٹ کے مسائل عروج پر ہیں۔ بھلا ہو پرائیویٹ کمپنی کا جن کی وجہ سے کراچی والوں نے کچھ سکھ کا سانس لیا لیکن ان پر بھی حکومت نے ٹیکس لگاکر عوام کی پہنچ سے دور کردیا۔ غریب عوام کے لئے نہ کوئی ڈھنگ کی بس سروس ہے نہ کوئی نظام کراچی والوں کے نصیب میں چینچی میں سفر کرنا رہ گیا ہے۔

اس کے علاوہ کراچی کی سڑک کی صورتحال سے بھی سب واقف ہیں۔ ایک سڑک اگر کھود دی جائے تو اسکی تعمیر ہونے میں کئی سال لگ جاتے ہیں۔ پانی کے مسائل نے بھی کراچی والوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ ایسے میں ٹینکر مافیا سرگرم ہوجاتا ہے اور کراچی والے پانی جیسی نعمت بھی خریدنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ حکومت نے اتنے سالوں میں عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔ پانی، بجلی، گیس تمام ضروری اشیاء میں عوام مشکلات کا شکار ہیں۔میری اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل ہے کہ کراچی والوں پر رحم کریں یا تو اس قیادست سے کچھ کروائیں اور اگر یہ نا اہل ہیں تو کوئی دوسری قیادت کو موقع دیں۔
شکریہ
شاہ زیب مسعود
 

Muhammad Shahzaib Masood
About the Author: Muhammad Shahzaib Masood Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.