جنت و رحمت کے حقدار کون؟


اللہ کریم نے قرآن مقدس میں جنت و رحمت، بخشش، مغفرت،شفاعت ، فضل اور اجر عظیم کا وعدہ فرمایا ہے اور بشارت بھی دی ہے مگرساتھ میں شرطیں رکھی ہیں جو کوئی ان شرطوں پر پورا اترے گا اس کے لئے سب کچھ ہے ۔ اس کی شفاعت بھی ہوگی، بخشش بھی، رب کی رحمت اور فضل بھی اس پر نازل ہوگا اور اجر بھی عظیم تر ملے گا۔اور جو ان شرطوں پر پورا نہ اترا اسے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ اس کی امیدیں ، اس کے دعوے دھرے رہ جائیں گے کچھ اس کے ہاتھ نہیں آئے گا۔ قرآن کریم میں جہاں بھی فضل و بخشش، جنت و رحمت کا ذکر ہے وہاں ساتھ شرط بھی موجود ہے یا تقویٰ کی یا عملوا الصالحات کی یا کامل اطاعت کی اور اس کی سینکڑوں آیات ہیں قرآن کریم میں ، کوئی ایک بھی شرط سے خالی نہیں ہے، پہلے شرط بیان کی بعد میں عنایات۔مگر افسوس ہے ہمارے علماء و مولانا حضرات نے صرف عنایات کو لیااور اس کا ڈنڈورا پیٹ دیا لوگوں میں کہ یہ رب کی بشارت، یہ رب کاجنت و مغفرت کا وعدہ اور شرائط کو نظر انداز کر دیا۔یہ اپنے واعظ و خطابات میں سبھی لوگوں کو خوش کرنے کیلئے صرف فضل، بخشش و رحمت کی باتیں کرتے ہیں کہ یہ اللہ کریم کا ایک مسلمان سے وعدہ ہے، یہ اللہ کی بشارت ہے ایک مسلمان کیلئے مگر ساتھ جوڑی شرط بیان کر کے پوری بات واضح نہیں کرتے کہ وہ ہے کن کیلئے ، عمل والوں کیلئے یا کسی بد عمل کیلئے؟

یہ ہر بد عمل کوبھی مسلمان کہلوانے کی بنیاد پر اللہ کی رحمت ، بخشش اور حضور ﷺ کی شفاعت کا مستحق و امیدوار قرار دیتے ہیں ۔ یہی سب سے بڑی سے کم بختی ہے امت کی کہ آج اسے جو رہبر میسر ہیں وہ کم ظرف ہیں دانشمند اور دور اندیش نہیں ۔انہوں نے رب کی رحمت، فضل ، شفاعت و بخشش کی بشارت اور وعدے کا اتنا چرچا کر دیا کہ قوم اس کی آس امیدرکھ کر بیٹھ گئی اورخود کو اس کی مستحق سمجھ کر بدعملی میں جا پڑی۔ کاش یہ قرآن سے سبق سیکھتے اور ان کے ساتھ جوڑی شرائط پہلے بیان کرتے اور لوگوں پر پوری طرح واضح کرتے تو آج یہ حال نہ ہوتا امت کا، نہ امت اتنی غفلت میں پڑتی۔یہ علماء خدا کے ان وعدوں پر قرآن سے کوئی ایک ایسی آیت دیکھا دیں گے جس میں ان کے ذکر سے پہلے شرط نہ ہو مگرپہلے شرط والی سینکڑوں آیات بیان کی جا سکتی ہیں ۔ ذیل میں قرآن سے چند ایک آیات اس امید پر نقل کر رہا ہوں کہ شائدان کی رب کی عنایات سے پہلے بیان کردہ شرائط پر نظر پڑ جائے جو قرآن میں بے بہا جگہوں پر موجود ہونے کے باوجود ان کی نظر سے اوجھل ہیں .

 

Farhan waheed
About the Author: Farhan waheed Read More Articles by Farhan waheed: 5 Articles with 5335 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.