برطانوی شاہی خاندان اس وقت دنیا کے مقبول ترین شاہی خاندانوں میں سے ایک
ہے- ان کی روایات اور طور طریقے بہت منفرد ہیں جو کہ ان کی ثقافت کے امین
بھی ہیں- کیا آپ جانتے ہیں برطانوی شاہی خاندان چند الفاظ کا استعمال کبھی
نہیں کرتا؟ اگر نہیں جانتے آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کونسے لفظ ہیں؟
اور ان کا متبادل لفظ کیا ہے؟ |
|
Posh |
اس لفظ کو کسی امیر طبقے یا شاندار یا اعلیٰ چیز کے لیے استعمال کیا جاتا
ہے لیکن شاہی خاندان کے لوگ کبھی یہ الفاظ استعمال نہیں کرتے اور اسکی جگہ
وہ لفظ اسمارٹ کا استعمال کرتے ہیں- |
|
|
Perfume |
شاہی خاندان میں موجود ملکہ سمیت تمام خواتین پرفیوم نہیں لگاتی ہیں ۔ بلکہ
اس کی بجائے وہ ایک خاص scent کا استعمال کرتی ہیں ۔ |
|
|
Tea |
شاہی خاندان میں شام میں چائے کا کوئی رواج نہیں ہے بلکہ
شاہی خاندان میں دن کے اختتام پر سب ساتھ بیٹھ کر رات کا یا شام کا کھانا
کھاتے ہیں جسے 'dinner' یا 'supper' کہا جاتا ہے اس لیے Tea کا لفظ استعمال
ہی نہیں ہوتا۔ |
|
|
Lounge |
شاہی محل میں بہت سے کمرے موجود ہیں۔ لیکن اس پورے محل
میں آپکو ایک لاؤنچ نہیں ملے گا کیونکہ شاہی خاندان کے افراد ڈرائنگ روم یا
'sitting room' میں آرام کرتے ہیں۔ نہ لاؤنج ہے اور نہ ہی لاؤنج لفظ کی
بازگشت ہے- |
|
|
Toilet |
شاہی خاندانوں میں ٹوائلٹ کا لفظ کبھی استعمال نہیں کیا
جاتا بلکہ اسکی جگہ 'Lavatory' یا 'loo'کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ شہزادی
کیٹ کے مطابق شاہی خاندان ٹوائلٹ لفظ اس لیے استعمال نہیں کرتا کیونکہ یہ
ایک فرانسیسی لفظ ہے- |
|
|
Pardon |
شاہی خاندان میں اگر کسی شخص کی بات سمجھ نہ آئے اور
خواہش ہے کہ وہ دوبارہ بولے تو Pardon لفظ کے بجائے صرف 'sorry' یا 'what'
کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے- یہ لفظ سنتے ہی بولنے والا سمجھ جاتا ہے کہ
اسے اپنی بات دوبارہ سنانی ہے کیونکہ سامنے والا صحیح سن یا سمجھ نہیں سکا- |
|