بسم اللہ الرحمن الرحیم
اسلام علیکم
اپریل کا مہینہ آنے والا ہےاور یکم اپریل کو اپریل فول کے نام سے ایک دن
منایا جاتا ہے اور بعض جاہل سمجھتے ہیں کہ اس دن جھوٹ بولنے سے گناہ نہیں
ہوتا کہ جس طرح عیسائی لوگ سمجھتے ہیں بلکہ یہ دن منانا بھی عیسائیوں کا ہی
طریقہ ہے::ہوا کچھ یوں تھا کہ جب عیسائیوں نے سپین پر قبضہ کیا تو عیسائی
فوج کے جنرل نے مسلمانوں سے کہا کہ ہم آپ کو بحری جہازوں میں بیٹھا کر
مراکش خیریت سے پہنچا دیتے ہیں جب مسلمان گہرے سمندر میں پہنچ گے تو جہازوں
کو آگ لگا دی گئی اور اس طرح ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا
عیسائی اس دن کو یادگار کے طور پر مناتے ہیں::اور ہم لوگ ہیں کہ آنکھیں بند
کر کے اُن کی تقلید کرتے چلے جا رہے ہیں اور اس دن جھوٹ بول کر ایک تو اللہ
کی لعنت کے مستحق بنتے ہیں اور دوسرا اپنے مسلم بھائی کو پریشان کر کے خوش
بھی ہوتے ہیں۔ اللہ کے لیے اس برُے کام سے خود بھی بچیں اور اپنے مسلم بہن
بھائیوں کو بھی بچائیں کہ ایسا کرنے سے سوائے اللہ کی لعنت کے اور کچھ نہیں
ملے گا۔
جھوٹوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد مبارک ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔
لَّعْنَتَ اللّٰهِ عَلَي الْكٰذِبِيْنَ
جھوٹوں پر اللہ کی لعنت
۔ سورۃ آل عمران آیت نمبر61
عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے فرمایا چار باتیں جس کسی میں ہوں گی، وہ خالص منافق ہے اور جس
میں ان چار کی ایک بات ہو اس میں ایک بات نفاق کی ہے، تاوقتیکہ اس کو چھوڑ
نہ دے (وہ چار باتیں یہ ہیں) جب امین بنایا جائے تو خیانت کرے اور جب بات
کرے تو جھوٹ بولے اور جب وعدہ کرے تو خلاف کرے اور جب لڑے تو بے ہودگی کرے۔
صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 33
یعنی منافق کی نشانی ہے جھوٹ بولنا اور میں نہیں سمجھتا کہ کوئی مسلم اپنے
آپ کو منافقین کی لسٹ میں شامل کرنا پسند کرے۔
ایک حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ۔۔۔۔۔ نبی ﷺ نے فرمایا کہ جس نے جھوٹ بولنا اور
اس پر عمل کرنا نہ چھوڑا تو اللہ کو اس کے کھانا پینا چھوڑنے کی کوئی ضرورت
نہیں۔
صحیح بخاری حدیث نمبر ۱۷۸۵
یعنی جھوٹے انسان کا اللہ تعالیٰ روزہ بھی قبول نہیں کرتے کیا میں اور آپ
یہ گوارہ کریں گے کہ اللہ ہماری عبادت کو قبول نہ کرے یقیناً نہیں پسند
کریں گے تو اس لیے آئیں آج وعدہ کریں کہ جھوٹ نہیں بولیں گے اور اپریل فول
جیسے گھٹیا اور غلط رسم کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے خود بھی جھوٹ بول کر
نہ اپنے کسی دوست اور عزیز رشتہ دار کو پریشان کریں گے اور نہ ہی کسی کو
ایسا کرنے دیں گے انشاءاللہ۔
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہم کو برُے اعمال سے بچائے یہود اور نصاریٰ کی
تقلید سے بچائے اور قرآن و سنت پر ثابت قدمی سے چلائے آمین ثم آمین یا رب
العالمین |