پاکستان تجھےسلام

پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے ۔ پاکستان بہت بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا ہے ۔ اس وطن کی پاک مٹی میں بزرگوں کا خون شامل ہے۔ پاکستان ایک ایسا ملک ہے، اِس کو جو جس بھی نظر سے دیکھے گا اسے ایسا ہی پائے گا ۔ہاں اگر کسی کو اس ملک میں دہشت گردی نظرآتی ہے تو مجھے اس میں امن کی کرنیں نظر آتی ہیں ۔جہاں اقلیت کو بھی مکمل آزادی ہے۔ یہاں اگر کسی کو غربت نظر آتی ہے تو مجھے سڑکوں پر غرباءکی مدد کرتے بے شمار لوگ نظر آتے ہیں، غرباء کے کھانے کیلئے دستر خواں سجاتےنظر آتے ہیں۔ اس ملک میں اگر کسی کو بے امنی نظر آتی ہے تومجھے بارڈر پر پہرہ دیتے سپاہی نظر آتے ہیں۔ یہاں اگر کسی کو نفرتیں نظر آتی ہیں تومجھے یہاں پر ایسے لوگ دکھائی دیتے ہیں جو ایک دوسرے کے لئےمر مٹنے کو تیار ہیں۔ میں سلام کرتی ہوں اس ملک ِ پاکستان کو جس سے میری پہچان ہے، جس سے میرا وقار ہے۔ مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ آئیں اس پاک وطن کو سلام کرتے ہیں۔

پاکستان خدا کا ہے انعام
اس کی ہر نعمت کو سلام

پاکستان عظمت کا ہے مقام
اس کی سوہنی مٹی کو سلام

پاکستان امن کا ہے نام
اس کے ہرمحسن کو سلام

پاکستان اخوت کا ہے پیغام
اس کے ہر باسی کو سلام

پاکستان اسلام کا ہے نظام
صبا کرتی ہے دل سے سلام

اللہ اس پاک وطن کو تا صبحِ قیامت قائم و دائم فرمائے۔ آمین

 

Saba Shoukat Rana
About the Author: Saba Shoukat Rana Read More Articles by Saba Shoukat Rana: 22 Articles with 38712 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.