میں نے گوشت فریج میں رکھ دیا

ہرمسلمان جانتا ہے کہ اسلام میں دوعیدیں ہیں ایک عیدالفطرجوکہ رمضان میں روزے رکھنے کا تحفہ ملا دوسری عیدالضیحی جوہمیں لازوال قربانی کی یادگارہے جوحضرت ابراہیم نے اﷲ تعالیٰ کوراضی کرنے کیلئے دی یہ قربانی اﷲ کے حضوراس قدرمقبول رہتی ہے کہ اﷲ پاک نے تاقیامت اس کی یادتازہ رکھنے کیلئے ہرصاحبحیثیت مسلمان جانورقربان کرکے حضرت ابراہیم کی اس قربانی کوزندہ رکھے یہی وجہ ہے کہ ہرسال عیدقرباں پرمختلف جانورجن میں بکرا،دنبہ،چھترا،گائے،اونٹ بیل کی صورت میں قربانی کرتے ہیں اورسنت ابراہیمی کوتازہ کرتے ہیں جانورکوئی بھی ہواس کاگوشت پروٹین سے بھرپورہوتا ہے جانورکی کھال اورگوشت ہمارے لیے اورنیت اورقربانی اﷲ پاک کیلئے ہوتی ہے گوشت پروٹین سے بھرپورہوتا ہے اوریہ متوازن غذاکااہم جزو ہے ماہرین طب وصحت کے مطابق ایک شخص کیلئے گوشت100گرام کافی ہے اس سے زیادہ مقدارمضرصحت ہے مگرعیدالضحیٰ پردیکھاگیا ہے کہ کئی لوگ زیادہ گوشت کھاکربدہضمی ،اسھال،پیٹ درد،اوربخارکاشکارہوجاتے ہیں ویسے بھی گوشت کازیادہ استعمال امراض قلب،جوڑوں کادرد،بلڈرپریشر،اورکینسرکاسبب ہوسکتا ہے اوربجائے اس کے کہ گوشت ہمارے جسم کوطاقت دے الٹاہم اپنی وجہ سے نقصان اٹھابیٹھتے ہیں گوشت کے ثمرات حاصل کرنے کیلئے اسے اعتدال سے کھائیں اورتوزان برقراررکھیں کئی بارعیدکے بعددیکھاگیا ہے کہ مسوڑوں میں درددانتوں میں تکلیف کے مریض بھی سامنے آتے ہیں اس کی وجہ یہی ہے کہ جولوگ گوشت کھانے کے بعددانت صاف نہیں کرتے انکواس تکلیف کوجھیلناپڑتا ہے اورزیادہ گوشت کے استعمال سے معدہ کی جھلیوں میں سوزش کاباعث بھی ہوسکتا ہے گوشت اورسبزیوں کااستعمال کریں تاکہ جسم کوفائبرملتارہے ۔میں نے اپنی زندگی میں کمال لوگ بھی دیکھے ہیں کہ دودوفریج بھرکے گوشت فریزکرلیتے ہیں مگرلوڈ شیڈنگ کی وجہ سے وہی گوشت نکال کرندی نالے میں ڈال رہے ہوتے ہیں اس لیے بہترہے جومستحق ہیں ان کودے دیں اوراپنے لیے آٹھ دس دن کا گوشت فریز کرلیں ۔گوشت کوپکانے کیلئے عام گھی چربی اورمکھن کے بجائے زیتون،سویابین،کنولا آئل استعمال کریں اورزیرہ،پودینہ،الائچی اورریتہ کااستعمال کریں تاکہ ہاضمہ اچھی طرح سے ہواﷲ پاک کالاکھ لاکھ شکرہے کہ اس نے اپنی اس خاص نعمت سے ایک بارپھرہمیں نوازاہے تواسلیے ہمیں چاہیے کہ اس عظیم قربانی میں ان لوگوں کوبھی یادرکھیں جوقربانی نہیں رکھ سکتے بجائے اس کے کہ ہم اپناچھ چھ ماہ کاگوشت فریز کریں اورخودمزے سے روزانہ گوشت کھاتے رہیں اورمستحق لوگ عیدکے دن بھی دال روٹی پرگزاراکریں ۔
 

Ali Jan
About the Author: Ali Jan Read More Articles by Ali Jan: 288 Articles with 224908 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.