نکاح نامے سے 'کنواری' کا لفظ خارج کرنے کا حکم

بنگلہ دیش کی اعلیٰ ترین عدالت نے مسلمانوں کی شادی کے موقع پر جاری کیے جانے والے سرٹیفکٹ (نکاح نامے) سے 'کنواری' کا لفظ حذف کرنے کا حکم دیا ہے۔
 

image


عدالت نے اپنے فیصلے میں حکومت کو حکم دیا ہے کہ آئندہ سے شادی کے سرٹیفکٹ میں کنواری کی بجائے غیر شادی شدہ کا لفظ لکھا جائے۔

خواتین کے حقوق کے گروپس ’ کنواری ‘ کے لفظ کو شرمناک اور امتیازی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف ایک عرصے سے مہم چلا رہے تھے۔ انہوں نے کنواری کے لفظ کو نکاح نامے سے خارج کرانے کے لیے 2014 میں اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔

جنوبی ایشیا کی مسلم کمیونٹی کے شادی کے قانون کے تحت دلہن کو نکاح کے وقت سرٹیفکٹ میں دیے گئے تین انتخابات یعنی کنواری، مطلقہ یا بیوہ میں سے ایک پر نشان لگانا ہوتا ہے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ کنواری کے لفظ کو ’ غیر شادی شدہ ‘ کے ساتھ تبدیل کر دیا جائے۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ میں اٹارنی جنرل امیت تعلق دار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عدالت نے یہ تاریخی مختصر حکم نامہ اتوار کو جاری کیا ہے۔
 

image


انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اکتوبر میں عدالت کا مکمل فیصلہ جاری ہو جائے گا اور اس کے ساتھ ہی نکاح نامے میں یہ تبدیلی کردی جائے گی۔

خواتین کے حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ کنواری کا لفظ نکاح نامے میں 1961 سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ لفظ شرمناک اور امتیازی ہے اور یہ لفظ شادی کرنے والی خاتون کی پرائیویسی کی نفی ہے۔

بنگلہ دیش دنیا کا تیسرا بڑا مسلم اکثریتی ملک ہے۔ اس کی آبادی 17 کروڑ کے لگ بھگ ہے جس میں سے مسلمانوں کا تناسب تقریباً 90 فی صد ہے۔


Partner Content: VOA
YOU MAY ALSO LIKE:

The word “virgin” must be removed from Muslim marriage certificates in Bangladesh, the country’s top court has said, a landmark verdict after campaigners challenged the “humiliating and discriminatory” term.