ٹیکسٹ میسجز پر لڑنا فائدہ مند یا نقصان دہ؟ دلچسپ حقائق!

ٹیکنالوجی نے ہماری زندگی کے پہلو پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں جس میں ہمارے تعلقات بھی شامل ہیں- جہاں ایک جانب پیار بھرے ٹیکسٹ میسجز ہمارے تعلقات کو مضبوط بناتے ہیں وہیں دوسری طرف موبائل فون سے بھیجے جانے والے پیغامات لڑائی کا سبب بھی بن جاتے ہیں- چند وجوہات ایسی ہیں جنہیں جاننے کے بعد آپ اپنی اختلافِ رائے یا دلائل کو آمنے سامنے بیٹھ کر ہی رکھنے کو ترجیح دیں گے-
 

image


حقیقی جذبات بیان کرنے سے قاصر
سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ٹیکسٹ میسجز آپ کے لب و لہجے کو درست انداز میں بیان کرنے سے قاصر ہوتے ہیں- یہ صرف الفاظ ہوتے ہیں ان میں آپ کا انداز نہیں ہوتا- آپ کے حقیقی جذبات کی نمائندگی صرف آپ کی آواز اور آپ کا چہرہ ہی کرسکتے ہیں- یہی وجہ ہے کہ ٹیکسٹ میسجز میں لکھی گئی بات بعض اوقات غلط فہمی پیدا کردیتی ہے-

چہرے کے اتار چڑھاؤ نہیں دیکھ سکتے
یہ مندرجہ بالا بات کا ہی دوسرا پہلو ہے کہ جب آپ کسی سے چیٹنگ پر یا ٹیکسٹ میسجز پر بات کر رہے ہوتے ہیں تو آپ اپنے ساتھی کے چہرے کے اتار چڑھاؤ نہیں دیکھ سکتے- اور اسی وجہ سے آپ یہ نہیں جان پاتے کہ آپ جوابی ٹیکسٹ میسجز آپ کے ساتھی کو ناگوار گزرا ہے یا پھر اس کے لیے اطمینان کا باعث بنا ہے- جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آپ اپنی دھن میں مسیجز کیے جاتے ہیں اور حقیقت سے بےخبر ہوتے ہیں-
 

image


کوئی حل نہیں ملتا
ٹیکسٹ میسجز پر بحث کرنا آپ کو صرف پیچھے دھکیل سکتا ہے اور کچھ حل نہیں نکلتا- طویل بحث کو باوجود آپ کے سامنے کوئی حل نہیں آتا اور تنیجاً معاملہ ادھوا ہی چھوڑنا پڑتا ہے اور دونوں اطراف صرف خاموشی ہوجاتی ہے- میسجز کے ذریعے آپ اپنے مسائل کبھی بھی درست انداز میں پیش نہیں کرسکتے ہیں اور نہ ہی آپ کا ساتھی ان مسائل کے حل کے لیے گہرائی سے سوچ سکتا ہے-

وقت کی تاخیر مزید غصے کا سبب
ٹیکسٹ میسجز پر کی جانے والی بحث میں عموماً یہ بھی ہوتا ہے کہ سامنے سے جواب یا تو آتا نہیں یا پھر تاخیر سے آتا ہے- یہ تاخیر آپ کو مایوس کردیتی ہے جس سے آپ مزید غصے کا شکار ہوجاتے ہیں- جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آرام سے سمجھائی جانے والی بات بھی لڑائی کی صورت اختیار کرلیتی ہے اور تعلقات خراب ہوجاتے ہیں- بہتر یہی ہے کہ ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر اختلافات کا اظہار کیجیے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Like it or not, technology has made inroads into every aspect of our lives including our relationships. While heartfelt lovey-dovey messages can only strengthen your relationship, taking your fights to the phone can result in disaster. Here are the reasons why you should keep your arguments limited to face-to-face interactions.