گولی

بہت دن ہو گئے تھے آپ سے رابطہ کئے ہوئے کچھ سستی کچھ مصروفیت کچھ وقت کی بے برکتی اور سب سےبڑھ کر کام والی کی غیر موجودگی ان سب وجوہات کےباعث چاہتے ہوئے بھی کاغذ قلم کو ہاتھ نہ لگا سکی.آج قلم ہاتھ میں لیا تو دماغ نے کام کرنے سے انکار کردیا بہت کوشش کی کہ اس زنگ کو اتار پھینکوں لیکن ناکام رہی جھنجھلاہٹ اس قدر بڑھی کہ سر درد کا باعث بن گئ .ناکام و لاچار اٹھی اور سر درد کی گولی لینا پڑی جونہی گولی اندر گئ اس نے تو کمال کر دیا سمجھیں کہ جادو ہوگیا ارے نہیں جناب آپ غلط سمجھ رہے ہیں سر درد کا آرام نہیں آیا بلکہ خیالات کی آمد ہو گئ اور آمد ہونے کی دیر تھی کہ سب درد غم بھول بھال لکھنے بیٹھ گئ دماغ میں جو پہلا لفظ اترا وہ گولی تھا میں نے اسی سے سوچ کا آغاز کیا .چار حروف پر مشتمل یہ لفظ اپنے اندر کتنے معنی سمیٹے ہوے ہے مجھ پر آج آشکار ہوا آیئے ذرا آپ بھی تو جانیے. وہ گولی جو بندوق یا پستول سے نکلتی ہے اب وہ ہتھیار کسی شکاری کا ہےاور گولی جانور کے شکار کے لیے استعمال ہو رہی ہے یا کوئ جانور نما انسان اپنے ہی کسی بھائ پر نشانہ تانے کھڑا ہو ہتھیار سے نکلنے والی گولی کا کام نشانے پر جا کر اپنا کام دکھانا ہے اس میں یہ صلاحیت نہیں ہوتی کہ وہ سمت کا فیصلہ کر سکے کیونکہ وہ اشرف المخلوقات نہیں ہے ناں اور آج کے انسان کے حالات دیکھ کر سو شکر بجا لاتی ہو گی کہ رب کائنات نے اسے انسان نہیں بنایا . ایک اصطلاح ہم سب سنتے ہیں گولی کروانا یعنی دھوکہ دینا .یہ الفاظ ذیادہ تر نوجوان نسل کے زیر استعمال رہتے ہیں جیسے یار اس کو چھوڑو وہ تو بڑا گولی باز ہے ہمیشہ گولی کرواکر پروگرام خراب کرتا ہے یا یہ کہ یار جلدی آ سب تیرے انتظار میں سوکھ رہے ہیں گھر والوں کے کام کو گولی کروا وغیرہ

Tahira afzaal
About the Author: Tahira afzaal Read More Articles by Tahira afzaal: 15 Articles with 14425 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.