کشمیر اور ہم

مجھ سمیت وہ سب لوگ کتنے بے حس ہیں جنہوں نے ابھی تک سرخ ڈی پی نہیں لگاٸی نہ ہی کشمیر کے متعلق کوٸی اسٹیٹس لگا کر جہاد میں حصہ لیا ہے ...ہمارے مرحوم احساسات کا جنازہ پڑھا دیا جانا چاہٸیے اور ہم سے سوال کیا جانا چاہٸیے کہ ہماری غیرت کہاں مر گٸی ہے!!! ہم کیوں نہیں سرخ ڈی پی اور سٹیٹس لگا کر سٹار پلس اور اچھی سی انڈین مووی دیکھ کر سو جاتے اور صبح اٹھ کر دھوم تانا نا تانانا کی دھن پر آزادی۔کشمیر اورمقبوضہ وادی میں جاری بھارتی مظالم پر جوش و ولولے سے روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ ذہنی انتشار سے چھٹکارا پانے کے لٸیے ارجیت سنگھ کے گانے سنتے ہوۓ کشمیری بھاٸیوں سے اظہار یکجہتی کرتے، وٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا ساٸٹس پر کشمیریوں کی خون میں لت پت تصویریں اپلوڈ کر کے ہم بڑے اطمنان سے "یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے" دیکھ کر اپنے اور کشمیریوں کے رشتے کو کیوں نہیں سمجھتے "خطروں کے کھلاڑی" بن کر انڈین آرمی کو کپل شرما کی جُگتیں سنا کر جہنم واصل کیوں نہیں کرتے اور انڈین کلچر فیشن اور پراڈکٹس کے گُن گاتے ...تو جناب۔والا اگر یہی جہاد ہے اور یہ سب کرنے سے کشمیر آزاد ہو جاتا ہے تو ہم جیسے بے حس جنہیں کشمیریوں کے درد کا احساس نہیں، جنہیں ارض۔وطن سے محبت نہیں جن میں غیرت کی کمی ہے جو بزدل ہیں وہ آپ کو صف۔اول میں نظر آٸیں!!
 

Laiba Rehman
About the Author: Laiba Rehman Read More Articles by Laiba Rehman: 3 Articles with 2520 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.