گولی---------------دوسرا حصہ

ایک گولی وہ ہوتی ہے جو میں اور آپ تکلیف دور کرنے کے لیے لیتے ہیں ٰٰیعنی کہ دوا کے طور پر اس میں ہر طرح کی گولیاں شامل ہیں سر درد بخار بلڈ پریشر اور خاص طور پر نیند کی گولی . یہ واحد گولی ہےجو ایک سے زیادہ مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے. اس کا اصل استعمال تو نیند نہ آنے کی تکلیف کو دور کرنا ہے.کچھ نوجوان رات دیر سے گھر آنے کے پروگرام کے تحت بزرگوں کو اس کا استعمال کروا دیتے ہیں تاکہ ڈانٹ سے بچ سکیں -کچھ کام چور خود کھاتے ہیں تاکہ طبیعت کی خرابی کا ڈرامہ کر سکیں اور کچھ بزدل تو ذرا سی بات پر دلبرداشتہ ہو کر اس گولی کا بے دریغ استعمال کر لیتے ہیں خود حالات کا مقابلہ کرنے کی بجاے پیاروں کو برے حالات میں چھوڑ جاتے ہیں - لفظ گولی رفتار کی مثال دینے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جیسے کسی کو جلدی کا کہنا ہو تو کہا جاتا ہے گولی کی طرح جانا -یہ اصطلاح بھی نوجوانوں کے زیر استعمال ہی ہوتی ہے بلکہ یوں سمجھیے کہ گولی کی طرح جانا اور گولی کروانا ان دونوں محاورات اور آج کے نوجوان کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے- تو جناب جاے تو آجکل سب سے زیادہ مصروف تو گولی ہوئ چاہے وہ کسی بھی صورت میں ہو- گولی کروانے کا رواج عام ہو گیا ہے اور اس کے باعث سر درد اور بی پی کی گولی کھانا معمول بن گیا ہے اور گولی کی سی تیزی کے باعث برداشت کا فقدان ہے جو اکثر اوقات گولی مارنے یا لگوانے کا باعث بن جاتا ہے - تو جناب ہم نے بھی سر درد کی گولی کھا کر دماغ کے زنگ کو گولی ماری اوذ گولی کی سی تیزی سے لفظ گولی ہی کو موضوع تحریر بنا کر آپکو گولی کرادی ناں . تو دیکھا آپ نے ایک گولی کیا کیا کام کرتی ہے -
 

Tahira afzaal
About the Author: Tahira afzaal Read More Articles by Tahira afzaal: 15 Articles with 15761 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.