اینٹی وائرس

منفی خیالات کا فوری سدباب کریں تاکہ صحتمند اور خوشگوار زندگی بسر کرسکیں ۔

جب کمپیوٹر پروگرام میں کوئی وائرس آجاتا یے تو اس وائرس والی فائل کو ڈیلیٹ کردیا جاتا ہے تاکہ پورا سسٹم کرپٹ ہونے سے محفوظ رہے۔

بالکل اسی طرح اگر ہمارے دل و دماغ میں بھی منفی خیالات آئیں تو ہمیں فوری طور پر ان کو دل و دماغ سے نکالنے کا سدباب کرنا چاہیے ۔
حسد جلن بغض و عداوت کینہ و کدورت یہ سب روحانی امراض ہیں جو منفی سوچ سے جنم لیتے ہیں
ان کے باعث ہمارے روحانی ذہنی و جسمانی نظام کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔

ڈیپریشن ان ہی سنگین خطرات کا مظہر ہوتا ہے۔

اس کا بہترین حل یہ ہے کہ باہمی تنازعات غلط فہمیاں اور رنجشیں فوری حل کرلی جائیں تو بہتر ہوتا ہے۔

ہماری اپنی کوتاہی ہو تو فورا معزرت کرنے میں دیر نہ کریں اور اگر دوسرے نے ہمارے جذبات کو ٹھیس پینچائی یو تو غصہ ٹھنڈا یوتے ہی اسے معاف کردیں اور عفو و درگزر اختیار کریں۔
جتنی دیر یہ منفی خیالات ، بدلہ کی آگ، نفرت غم و غصہ آپکے دل و دماغ میں موجود رہیں گے آپ کے METABOLISM کو تہس نہس کردیں گے۔

اللہ تعالی ہمارے سے بہت محبت کرتے ہیں۔
ستر ماں سے بھی زیادہ۔
اسی لیے تو انہوں نے منفی جذبات اور سوچوں حسد رقابت اور عداوت کو گناہ قرار دیا ہے۔
معاف کرنے کو پسند فرمایا یے تاکہ ہم ذہنی تفکرات کے بوجھ کو اتار پھینکیں اور صحتمند اور خوش و خرم زندگی بسر کرسکیں۔

دل سے CACHE FILES نکل جائیں تو وہ SPACE حاصل ہوگی جہاں حب الہی اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم سما سکیں۔
مومن کو نہ مستقبل کا کوئی خوف لاحق ہوتا ہے نہ ہی وہ کسی قسم کے اندیشوں میں مبتلا ہوتا ہے۔ ۔

وہ ماضی کی محرومیوں کی وجہ سے نہ ہی رنجیدہ و غمگین ہوتا ہے نہ ہی حزن و ملال کا شکار رہتا ہے۔

مومن صاحب حال ہوتا ہے۔

أَلاَ إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللّهِ لاَ خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلاَ هُمْ يَحْزَنُونَo
(يُوْنـُس ، 10 : 62ل
خبردار! بیشک اولیاء اللہ پر نہ کوئی خوف ہے اورنہ ہی غم۔

اس نکتہ میں دنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی کا راز پنہاں یے۔

( محمد منورسعید )
 

M Munnawar Saeed
About the Author: M Munnawar Saeed Read More Articles by M Munnawar Saeed: 37 Articles with 55253 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.