منزل کا پتا ہونا ضروری ہے یا راستوں کا؟؟؟

کل رائٹنگ کے حوالے سے ایک پروگرام تھا وہاں 12 بجے تک پہنچنا تھا، ساتھ میں ایک دوست بھی تھی۔ یہ تو پتا تھا ہمیں کہ جانا کہاں ہے لیکن راستہ ہم دونوں میں سے کسی کو نہیں پتا تھا۔ نیپا پر کھڑے ایک پولیس والے سے پوچھا کہ بھئ یہ ارقم اسلامک سنٹر کہاں ہے؟ کونسے روڈ سے جائیں؟ أس نے بتایا سماما تک چنچی سےجائیں اور وہاں سے رکشا کر لیں بہت قریب ہے۔ہم جلدی سے جا کر چنچی میں بیٹھ گئے۔ سماما پہنچ کر ہم پھرکھڑے ہوگئے کہ اب کہاں جائیں۔ منزل کا تو پتا تھا لیکن راستے کا نہیں پتا تھا، اور أس پولیس والے کے بتاۓ ہوۓراستے پر نکل گئے تھے۔ سماما پر کھڑے ہر رکشے والے سے پوچھ لیا لیکن کسی کو نہیں پتا تھا کہ یہ ارقم اسلامک سنٹر کہاں ہے۔ پھر ایک رکشے والا ملا، أس سے پوچھا أس نے کہا ہاں مجھے پتا ہے تو ہم أس میں بیٹھ گئے، سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ کہاں جا رہے ہیں راستہ جانا پہچانا نہیں تھا، وہ رکشا ہمیں سندھ بلوچ سوسائٹی لےگیا وہاں پہنچ کر کہنے لگا کہ بھئ کہاں ہے وہ سنٹر؟ ارے کیا مطلب کہاں ہے تم نے تو کہاں تھا نا کہ تمہیں پتا ہے اور یہ کہاں لے آۓ تم؟ میں نے خود کو کہتے سنا۔ رکشے والے نے ایک غصیلی نظر مجھ پر ڈالی اور رکشے سےاتر کر کسی سے راستہ پوچھنے لگا۔ پھر آیا اور نا جانے کہاں لے جانے لگا، دس منٹ بعد ہم پھر أسی جگہ کھڑےتھے، ان دس منٹ میں شاید دس بار رکشے والے نے لوگوں سے راستہ پوچھا ہوگا۔ آخر میں تنگ آکر میں نے اپنی ساتھ والی سے کہا کہ زرا گوگل میپ کھولو۔ أس نے جلدی سے گوگل میپ کھولا تو پتا چلا ہم اسلامک سنٹر سے دس منٹ دور ہیں،گوگل میپ پورا راستہ بتانے لگا،ہم نے جلدی سے أس رکشے والے کو راستہ سمجھایا اور گوگل میپ کےذریعے ارقم تک پہنچے۔ صرف منزل کا معلوم ہونا ہی کافی نہیں، جتنا ضروری منزل کا معلوم ہونا ہے اتنا ہی راستوں کامعلوم ہونا بھی ضروری ہے، تاکہ ہم اپنی منزل اور مقام تک صحیح راستوں کا انتخاب کرکے وقت پر پہنچ سکیں۔ راستےتو بہت سارے ہیں جو ہمیں بہت ساری جگہوں تک پہنچا سکتے ہیں لیکن صحیح اور سیدھا راستہ جو ہمیں منزل تک پہنچا دے صرف ایک ہے۔ الحمدللہ ہم تو گوگل میپ کے ذریعے اپنی منزل تک پہنچ گۓ۔ لیکن کیا ہمیں حقیقی منزل کا میپ معلوم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟ أس کا میپ قرآن ہے جو بتا رہا ہے یہ راستہ ہے یہاںسے ایسے جانا ہے، یہاں سے ایسے مڑناہے، اب رک جانا ہے، اگر ٹریفک ہے تو کونسا راستہ استعمال کرنا ہے۔ جب تک ہم نے گوگل میپ نہیں کھولا صرف ادھرسے أدھر بھٹک رہے تھے اور لوگوں سے پوچھ رہے تھے۔ وہ سب ہمیں اور زیادہ بھٹکا رہے تھے۔لیکن اگر فوراگوگل میپ کھول لیا ہوتا تو ہم یوں نا بھٹکتے۔ اس لیے صحیح منزل کا صحیح راستہ معلوم ہونا نہایت اہم ہے اورساتھ میں ہم وہ راستہ کہاں سے معلوم کر سکتے ہیں یہ بھی بہت ضروری ہے۔
 

Munazza Saher
About the Author: Munazza Saher Read More Articles by Munazza Saher: 2 Articles with 1234 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.