پاکستانیوں کی کچھ ایسی عادات جو وہ چاہ کر بھی نہیں بدل سکتے

پاکستان میں رہنے والی قوم پاکستانی کہلاتی ہے ۔ 1947 کو وجود میں آنے والی اس قوم کی انفرادیت سے کسی بھی طرح انکار ممکن نہیں ہے یہ قوم کچھ ایسی خصوصیات کی حامل ہے جو اسے دنیا کی دوسری قوموں سے منفرد کرتی ہے اور یہ خصوصیات کم یا زیادہ مگر ہر پاکستانی میں بدرجہ اتم موجود ہیں -

1: حب الوطنی
پاکستان کا شمار دنیا کے ایسے ملکوں میں ہوتا ہے جو کہ کئی خوبیوں کے سبب دنیا کا بہترین ترین ملک کہلاۓ جانے کے قابل ہے اس کے برف پوش پہاڑ ، حسین ترین ساحل ، زرخیز میدان اور محنت کش عوام اس کو چاہے جانے کے قابل بناتے ہیں اسی سبب یہاں رہنے والوں کے دلوں میں اس کی محبت کسی صورت کم نہیں ہو سکتی اور ان کے دل پاکستان کے لیے ہی دھڑکتے ہیں-
 

image


2: احتجاج کی عادت
پاکستانیوں کے اندر اس بات کی عادت موجود ہوتی ہے کہ وہ احتجاج کے لیے فوراً اکھٹے ہو جاتے ہیں معاملہ محلے کی لڑائی کا ہو ،لوڈ شیڈنگ کا یا گھر میں پانی نہ آنے کا ان کو اکھٹے ہو کر احتجاج کرتے ذرا دیر نہیں لگتی-

3: سچائی جانے بغیر ردعمل کی عادت
پاکستانی فوری طور پر درعمل دینے والی قوم ہے اگر آپ کا تعلق پاکستان کے سرحدی علاقے سے ہے تو یہ ردعمل خونی بھی ہو سکتا ہے ورنہ شہری علاقوں میں یہ ردعمل صرف دھمکیوں تک بھی محدود رہ سکتا ہے-
 

image


4: مذاق اڑانے کی عادت
پاکستانیوں میں حس مزاح دوسری قوموں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہوتی ہے اسی سبب وہ بعض اوقات ان معاملات کو بھی مذاق کا نشانہ بنا کر اڑا ڈالتے ہیں جو سنجیدہ نوعیت کے ہوتے ہیں-

5:ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے کی عادت
پاکستانی قوم میں سگنل توڑنے والے کو بہادر اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے کو جی دار کا لقب دیا جاتا ہے ۔ اس سبب بڑی بڑی مشکلات کا شکار ہونے کے باوجود ٹریفک کے قوانین کی پابندی پاکستانیوں کے لیے انتہائی دشوار امر ہے-
 

image


6:بچہ بچہ سیاسی سمجھ بوجھ کا حامل ہوتا ہے
پاکستانیوں کا سب سے پسندیدہ موضوع سیاست ہوتا ہے جس پر نرسری کلاس کا بچہ بھی بہترین تبصرہ کر سکتا ہے اور ملک کے سیاست دانوں کو غلط اور خود کو صحیح ثابت کر سکتا ہے-
 

image

07: جذباتی قوم
پاکستانی ایک جذباتی قوم ہیں معاملہ چاہے بھارت کے ابھینندن کا ہو یا پھر کشمیر کا ، ڈرامہ میرے پاس تم ہو یا عہد وفا کا ہر پاکستانی کے جذبات ان تمام معاملات پر فوری طور پر عروج پر آجاتا ہے -
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan as a nation has a psychology of its own. Pakistani people have a temperament of their own which is very lively yet very strange in its own way.