کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی --- جانیے کامیاب ساس بننے کے راز

ساس اور بہو کے رشتے میں نوک جھونک تو صدیوں پرانی ہے۔۔۔لیکن آج تک اس سوال کا جواب نہیں ملا کہ جسے خوشی خوشی اپنے بیٹے کی زندگی میں لاتی ہیں۔۔۔پھر اس کے راج سے کیوں گھبراتی ہیں۔۔۔اگر ایک ساس کی نظریئے سے سوچا جائے تو اپنے بیٹے کی محبت میں تقسیم سے گھبراہٹ ان کے لئے شاید فطری عمل ہے۔۔۔وہ بیٹا جو ہر بات کے لئے اپنی ماں کی طرف مڑتا تھا شادی کے بعد اس کا رجحان اور ترجیح اکثر بیوی ہوجاتی ہے ۔۔۔ایسی صورت میں یا اس سے پہلے وہ کیا باتیں ہیں جن کو زندگی میں شامل کر کے ساس کامیاب ہو سکتی ہیں۔۔۔اور وہ بھی ان خوش نصیب ساسوں میں شمار ہوسکتی ہیں جن کا ذکر بہوؤں کی محفل میں ہمیشہ مثبت انداز میں ہو۔۔۔
 

image


بیٹے کی شادی سے پہلے کی ذہنی تیاری
یہ وہ پہلا عمل ہے جو آپ کے آنے والی زندگی میں سکون ہی سکون لکھ سکتا ہے۔۔۔بیٹے کی شادی سے پہلے ہی آپ اپنی مصروفیات میں اضافہ کرلیں تاکہ آپ اس شکایت سے دور رہ سکیں کہ وہ مجھے وقت نہیں دیتا۔۔۔اپنے ذہن میں صرف ایک سوچ رکھیں کہ میں جس لڑکی کو گھر لے کر آرہی ہوں ۔۔۔میرا اس سے کوئی مقابلہ نہیں اور میں اس کے لئے کبھی منفی نہیں سوچوں گی۔۔۔

اپنے کام سے کام
آج کل لڑکیاں بہت زیادہ مداخلت سے گھبرا جاتی ہیں۔۔۔لیکن وہ کم عمر ہیں اور آپ تجربہ کار۔۔۔تو کوشش کریں کہ انہیں ان کی مرضی سے کچن اور گھر کے کاموں کا حصہ بننے دیں۔۔۔ہر وقت کی روک ٹوک کرنے سے نا صرف بہو کا دل آپ سے خراب ہوگا بلکہ آپ بھی اندر ہی اندر کڑھتی رہیں گی۔۔۔جن باتوں سے آپ کا دل مطمئن نہیں انہیں نظر انداز کرنا سیکھیں تو زندگی خوشگوار ہو سکتی ہے۔۔۔ہم یہ نہیں کہتے کہ آپ خود کو بالکل ہی کنارا کرلیں لیکن کم سے کم دل میں اتنی گنجائش رکھیں کہ اس کی مرضی کو بخوشی تسلیم کر سکیں۔۔۔
 

image


کان بھرنے والوں سے بچیں
عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ ساس بہو کی لڑائی میں قصوروار ہمیشہ وہ شخص ہوتا ہے جو یہ بات بار آور کرواتا ہے کہ تم مظلوم ہو۔۔۔کسی بھی تیسرے شخص سے اپنی بہو یا بیٹے کی برائی مت کریں۔۔۔گھر کا ماحول چار دیواری میں رہ کر ہی بہترین ہو سکتا ہے۔۔۔ہر اس شخص سے بچیں جو آپ کے دل میں آپ کی بہو کے حوالے سے کوئی بھی منفی بات لانا چاہے۔۔۔اگر آپ کی بہو بھی کسی سے آپ کی برائی کرے تو آپ اسے یہ بات سمجھائیں محبت سے کہ وہ مسائل کو آپ تک ہی محدود رکھے اور کسی تیسرے شخص کو گھر میں نکتہ چینی کی گنجائش نا دے-
 

image


 انصاف پسندی سے کام لیں
بہت مشکل ہے ایک ماں کے لئے اپنے بیٹے کو غلط کہنا لیکن اگر بیٹے اور بہو کے درمیان اختلاف ہو تو انصاف پسندی کا مظاہرہ کریں اور کوشش کریں کہ بہو کی بلا وجہ سرزنش نا کریں بلکہ بیٹے کو مثبت رہنے کی نصیحت کریں۔۔۔آپ کا یہ عمل یقیناً آپ کی بہو کے دل میں آپ کے لئے عزت و احترام بڑھائے گا۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: