چھٹی کے دن 5 اہم کام ہر پاکستانی گھر میں لازمی کیے جاتے ہیں

پاکستان میں اتوار کا دن ہفتہ وار تعطیل کے لیے مختص ہے ۔ اس دن تمام دفاتر ، سرکاری و نجی ادارے و تعلیمی ادارے بند ہوتے ہیں اور دنیا بھر کی طرح پاکستانی بھی اس دن کو چھٹی کے حوالے سے خصوصی طور پر گزارتے ہیں - پورے ہفتے تک کام کرنے کے بعد ایک دن گھر والوں کے ساتھ آرام کے لیے ملنا ایک نعمت سے کم نہیں ہوتا ہے اور اس دن کو خاص طور پر اچھے طریقے سے گزارنے کے لیے لوگ منصوبہ بندی کرتے ہیں مگر کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو چھٹی کا دن ہونے کے سبب ہر گھر میں لازمی کیے جاتے ہیں آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ کاموں کےبارے میں بتائيں گے-

1: دوپہر کے کھانے کی چھٹی
پورے ہفتے تک صبح سویرے کام پر جانے کے سبب جسمانی تھکاوٹ بہت بڑھ جاتی ہے جس وجہ سے عام طور پر ہر گھر میں اتوار کے دن کو نیند پوری کرنے کا دن تصور کیا جاتا ہے اور پورا پاکستان اس دن دیر تک سوتا رہتا ہے اور اس کے بعد صبح کا آغاز بھاری بھرکم ناشتے سے کرتا ہے جس میں حلوہ پوری یا پراٹھے ہر گھر کے دسترخوان پر چھٹی والے دن موجود ہوتا ہے اور اتنے بھاری بھرکم ناشتے کی وجہ سے دوپہر کے کھانے کی چھٹی گھریلو خواتین کروا دیتی ہیں-

image


2۔ سر کی جوؤں کی صفائی
یہ دن عام طور پر چونکہ اسکول کے بجوں کی چھٹی کا دن ہوتا ہے اس وجہ سے مائیں اس دن بچوں کے سروں کی صفائی کرتی ہیں اور پورے ہفتے سروں میں پڑ جانے والی جوؤں کا قتل عام کیا جاتا ہے -

image


3: مفت خوری کا پروگرام بنانا
چھٹی والے دن جیسے مرد حضرات کی چھٹی ہوتی ہے اسی طرح اس دن خواتین بھی چھٹی کے موڈ میں ہوتی ہیں اس وجہ سے ان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ ان کو گھر پر کھانا نہ بنانا پڑے اس وجہ سے وہ پوری کوشش یہ کرتی ہیں کہ ان کو مرد حضرات کھانے کے لیے گھر سے باہر لے جائيں یا پھر وہ کسی بھی رشتے دار کے گھر دھاوا بول کر مفت کی دعوت اڑا سکیں-

image


4: کپڑوں کی دھلائی
کپڑے دھونے کے کام کو ایک مشکل اور بڑا کام تصور کیا جاتا ہے اور عام طور پر اس کے لیے چھٹی کے دن کو مختص کیا جاتا ہے اس دن کو مخصوص کرنے میں خواتین کے ذہن میں کچھ خاص باتیں ہوتی ہیں ایک چھٹی کے دن کے سبب یونیفارم وغیرہ دھل جاتے ہیں اور دوسرا اس دن مرد حضرات گھروں پر ہوتے ہیں اور ستر فی صد گھرانوں میں مرد حضرات یا تو چھٹی والے دن کپڑے دھوتے ہیں یا پھر خواتین کی کپڑوں کی دھلائی میں مدد کرتے ہیں-

image


5: میاں بیوی کی لڑائی
یہ بھی حقیقت ہے کہ چھٹی کے دن ہر گھر میں میاں بیوی کے درمیان تکرار ایک لازمی امر ہوتا ہے کیونکہ عورتیں اس دن مردوں کے لیے بہت سارے کام جمع کر کے بیٹھی ہوتی ہیں جب کہ مرد حضرات اس دن صرف اور صرف چھٹی اور آرام کے موڈ میں ہوتے ہیں اسی وجہ سے ان کے درمیان تکرار لازمی امر ہوتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: